ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کر دی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنیاں اور افراد اپنے ٹیکس ریٹرنز 30 جون تک جمع کرا سکتے ہیں۔

اس سے قبل ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2019 تھی۔

گزشتہ روز چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہر آدمی کو ٹیکس نیٹ میں لائے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں ٹیکس گزاروں کو سسٹم میں لانا ہو گا۔