ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے ایف بی آر کی کوششیں رنگ لانے لگیں

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے ایف بی آر کی کوششیں اب رنگ لانے لگیں۔ گزشتہ مالی سال ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں سے 17 ہزار نئے ریٹرن فائل کر ہی دئیے۔اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے 1 لاکھ 20 ہزار افراد کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاکید کی جن میں سے 38 ہزار ایسے نان فائلرز بھی تھے۔

جن کو دو بار نوٹسز جاری کیے گئے ۔حکام کے مطابق اس اقدام سے 17 ہزار افراد کی جانب سے ٹیکس گوشوارے موصول ہوگئے جن سے ایف بی آر 30 کروڑ روپے کی اضافی آمدن ہوئی۔فنانس ایکٹ 2014 کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے مقابلے نان فائلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح زائد رکھی گئی ہے۔

اس اقدام سے نہ صرف نان فائلرز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر راغب ہونگے بلکہ ایف بی آر کو بھی ٹیکس دائرہ کار بڑھانے میں مدد ملے گی۔