فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے اور دیگر ٹیکس اسٹیٹمنٹ جمع کروانے کی تاریخ میں تیس ستمبر دوہزار تیرہ تک توسیع کردی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے اور تنخواہ داروں کے انفرادی، نان کارپوریٹ ٹیکس گزاروں اور ایسوسی ایشن آف پرسنزکی اسٹیٹمنٹ جمع کروانے کی تاریخ میں تیس ستمبر دوہزار تیرہ تک توسیع کردی ہے۔
ٹیکس ائیر دو ہزار کیلئے گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ اس سے قبل اکتیس اگست تھی جس میں ایک مہینے کی توسیع کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک ایف بی آر کی جانب سے نیا آسان اور ترمیمی فارم جاری نہیں کیا گیا ہے