ٹیکس کی اہداف سے کم وصولی،چیف کمشنرز کو حکمت عملی وضع کرنیکی ہدایت

Anser Javed

Anser Javed

اسلام آباد (جیوڈیسک)چیئرمین ایف بی آر انصر جاوید نے اہداف سے کم ٹیکس وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر ز کو ٹیکس وصولی کے اہداف کے حصول کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دروان اب تک 1352ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی کی بہتری کیلئے مالی سال کے باقی تین مہینوں میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

ایف بی آر کو 30جون تک رواں مالی سال کا 2193ارب روپے کا ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے 841ارب روپے کی ٹیکس وصولی کرنا ہو گی ، جس کیلئے ہرماہ280ارب روپے کی ٹیکس ضروری ہے۔ اب تک ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوران ہرماہ اوسطا 150ارب روپے ٹیکس وصول کیا ہے۔