اسلام آباد (جیوڈیسک)اسلام آباد وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے ٹیکس چوروں کی نشاندہی میں الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے بتایا کہ آئندہ عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ ٹیکس ریٹرنز کی تفصیلات اور نمبر دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر متنازعہ شخص کو ہی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جانی چاہیے۔