ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کریں گے۔ طارق باجوہ

FBR

FBR

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ایف بی آر مالی سال 2013-14 کیلئے ٹیکس وصولیوں کا 2475 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کے لئے اصلاحاتی اقدامات کا آغاز کردیا ہے، ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے والے پاکستان ایڈمنسٹریشن سروسز کے افسران کے 46 رکن وفد سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولیوں کے حوالے سے حکومت کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

وفد کے ارکان کو ایف بی آر کے کام کے طریقہ کار اور ٹیکس وصولیوں کے بارے میں تفصیلی پر یزنٹیشن دی گئی، اس موقع پرچیئرمین ایف بی آر نے ادارے کی کارکردگی بڑھانے سے متعلق اصلاحاتی عمل کے علاوہ اورانہیں جی ڈی پی میں ٹیکس کی شرح بڑھانے کے لئے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات کے اہداف حاصل کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔