سکھر (جیوڈیسک) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ ٹیکس عائد کرنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔
حکومت کی جانب سے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے 40 ارب سے زائد کے نئے ٹیکس عائد کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت ، وفاقی وزراء اپنے تمام تر شاہانہ اخراجات کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہے ہیں۔
حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کہ درآمدی اشیاء پر 40 ارب روپے سے زائد ٹیکس عائد کرنے سے مہنگائی مزید بڑھ جائے گی۔