ٹیکس نہ دینے والے سیاستدانوں کو لیڈر بننے کا کوئی حق نہیں: اسد عمر

Asad Umar

Asad Umar

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز میں لفظی جنگ طول پکڑتی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے یہ کہہ دیا کہ نواز شریف اپنے بچے لے کر آئیں اور عمران خان اپنے بچوں کے اثاثے اور بزنس لے کر آئیں گے۔

انہوں نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ادھر پرویز رشید نے بھی کسی لگی لپٹی کے بغیر عمران کا وہ کونسا لیکچر ہے جو آج تک کسی نے نہیں سنا۔

عمران خان روز ایک ہی لیکچر دیتے ہیں جو ہر رات کنٹنیر سے جھاڑا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا اسد عمر صرف عمران کی بیرونی خدمات کے بارے میں سوال کا جواب دے دیں کہ عمران دوسرے ممالک کو کونسی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

پرویز رشید کا کہنا ہے ٹیکس کا راگ الاپنے والی پی ٹی آئی کے 80 فیصد ارکان ٹیکس چور ہیں۔