اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو توانائی بحران سے نکالنے اور دہشت گردی کا خاتمے کیلئے پرعزم ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکس کے دائر کار کو وسیع کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے ملک میں سازگار ماحول قائم ہو رہا ہے، خرم دستگیر نے کہاکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔