کراچی (جیوڈیسک) ایف بی آر حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو کراچی میں بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ کراچی میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 7 لاکھ 22 ہزار 606 ہے جن میں سے تنخواہ دار ٹیکس فائلرز کی تعداد 51 ہزار 812، تاجروں کی تعداد 1 لاکھ 89 ہزار جبکہ کارپوریٹ ٹیکس فائلرز کی تعداد 14 ہزار 730 ہے۔
ایف بی آر حکام کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے جبکہ جولائی سے جنوری کے دوران 302 ارب روپے کا انکم ٹیکس جمع ہوا۔