ٹیکس ریٹرنز : ناگزیر انفرادی درخواستوں پر متعلقہ کمشنرز توسیع دے سکتے ہیں، ایف بی آر

FBR

FBR

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کر دیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تحریری اور ناگزیر انفرادی درخواستوں پر متعلقہ کمشنرز کو توسیع دینے کا اختیار ہے، وہ کھلے دل سےتوسیع دیں۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج 30 ستمبر کو آخری تاریخ ہے جبکہ ایف بی آر نے تاریخ میں توسیع کرنے سے انکار کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشواروں کی وصولی کےلیے اوقات کار میں اضافہ کردیا تھا۔

جاری اعلامیے میں کہا گیاتھا کہ ایف بی آر کے متعلقہ دفاتر 29 اور 30 ستمبرکو رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔