سالانہ ٹیکس ہدف نظرثانی کے بعد 2275 ارب روپے مقرر

Tax

Tax

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے ریونیو شارٹ فال کے باعث رواں مالی سال کیلیے مقررہ 2345 ارب کے نظر ثانی شدہ ہدف میں مزید 70 ارب روپے کی کمی کر دی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذمے دار افسر نے گزشتہ بتایا کہ گزشتہ ہفتے دبئی میںآئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کیلیے ایف بی آر کی طرف سے مقررکردہ 2345 ارب کے نظر ثانی شدہ ہدف کو بھی ناقابل حصول قرار دیدیا اورواضح کیا کہ پاکستان یہ ہدف حاصل نہیں کر سکے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اتفاق رائے کے تحت رواں مالی سال کیلیے ٹیکس وصولیوں کا نیا ہدف مزید 70 ارب روپے کی کمی سے 2275 ارب روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نظرثانی شدہ ہدف کے حصول کے لیے بھی ایف بی آر کو 30 جون تک 532 ارب روپے کا ریونیو حاصل کرنا ہوگا کیونکہ ایف بی آر نے جولائی سے اپریل تک 1743ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جبکہ ایف بی آر نے رواں ماہ کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 234.1 ارب روپے مقرر کر رکھا ہے۔