ٹیکسی ڈرائیور قتل کیس، ازخودنوٹس کی سماعت آج ہو گی

Taxi driver murder case

Taxi driver murder case

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سپریم کورٹ نے کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا نوٹس لے لیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔ کراچی کا رہائشی ٹیکسی ڈرائیور مراد منگل کی شام ڈیڑھ سالہ بیٹے کے ہمراہ افطاری کا سامان لینے نکلا لیکن گھر واپس نہ لوٹ سکا۔ گلستان جوہر میں رینجرز کی جانب سے رکنے کا اشارہ مراد کیلئے موت کا پیغام بن گیا۔

ٹیکسی نہ روکنے پر ایک اہلکار نے فائرنگ کر دی اورگولیوں کی بوچھاڑ کے سامنے بے بس مراد زندگی کی بازی ہار گیا۔ زرائع نے مقتول کی بیوہ کی آہ و پکار اور دو معصوم بچوں کی بے چارگی کی داستان سنائی جس کے بعد عدالت عظمی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے نوٹس کو آئینی درخواست میں تبدیل کر دیا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔