ٹیکسلا کی خبریں 9/8/2016

Minister Abid Sher Ali

Minister Abid Sher Ali

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) اخبارات میں چھپنے والی خبروں پر ایکشن وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی ، واپڈا کی غفلت کے باعث بجلی کابھاری بھرکم بل موصول ہونے پر خودکشی کرنے والے ٹیکسلا کے شہری کے گھر پہنچ گئے،بیوہ سے داد رسی کی اور خود کشی کرنے والے شخص کے لئے دعائے مغفرت کی ،وزارت کی جانب سے متاثرہ خاندان کے لئے مالی معاونت کا اعلان ،غفلت برتنے پر واپڈا ٹیکسلا بلنگ ڈیپارٹمنٹ کے سات اہلکار معطل ، مقدمہ کے ادراج کے لئے ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل کو فوری کاروائی کا حکم دے دیا،اپنے دورہ ٹیکسلا کے دوران متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ، میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ غریب شہریوں پر ظلم کا پہاڈ ڈھانے والے محکمہ واپڈا میں موجود غنڈوں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا،جن کے ظلم و زیادتی کی بناپر کئی خاندان برباد ہوچکے ہیں،جبری دہشتگردی کا خاتمہ اپنے محکمہ سے کریں گے،انکا کہنا تھا کہ محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں اور کرپٹ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی، ان افراد کو جیلوں میں ڈالیں گے،محکمانہ ظلم وستم کو خٹم کریں گے،انھوں نے بتایا کہ یہ انکی سرپرائز وزٹ ہے، جس کی بنیادی وجہ ٹیکسلا کے شہری کی خود کشی کا دل ہلا دینے والا سانحہ ہے جو بجلی کے بھاری بل اوور بلنگ کے باعث اس دنیا سے چلا گیا،ان لوگوں کو ہتکڑیاں لگیں گی یہ لوگ جیلوں میں جائیں گے،انکا کہنا تھا کہ ہم مظلوموں کی آو از ہیں ،محکمہ سے غنڈہ گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے،ان کہنا تھا کہ جو لوگ بھی اوور بلنگ کر رہے ہیں انھیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا نا جانے کتنے خاندان انکے عتاب کا نشانہ بن چکے ہیں،انکا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کی کفالت کی ذمہ داری آئیسکو کی ہوگی،ان کہا کہنا تھا کہ جن جن شہریوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے انکا بھرپور ازالہ کیا جائے گا،یاد رہے کہ چند روز قبل ٹیکسلا کے ایک کسان ارشد ولد علی محمد جو کہ حاجی سعید اختر کی دس کنال زمین پر کاشتکاری کرتا تھا زرعی ٹیوب ویل کے میٹر کے360یونٹ کابجلی بل واپڈا نے ایک لاکھ چار ہزار بھیج دیا ،متوفی نے واپڈا آفس سے رابطہ کیا اور کئی بار چکر لگانے کے باوجود بل درست نہ کیا گیا ایک کلرک سے لیکر ایکسئین تک متوفی نے رسائی حاصل کی مگر بل پھر بھی درست نہ ہوا الٹا واپڈا اہلکاروں نے بجلی کا بل درست کرنے کے لئے رشوت مانگ لی، ارشد محمود جوکہ پہلے ہی غربت کی وجہ سے سخت پریشان تھااس نے دلبرداشتہ ہو کر گھر میں موجود فصلوں پر سپرے کی جانے والی کیڑے مار دواپی لی جب اسکی حالت غیر ہونے لگی تو اسے فوری طور پر کرسچین ہسپتال لایا گیا جبکہ بعد ازاں حالت بگڑنے پر اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی پہنچایا گیا جہاں وہ ایک دن موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا ، ادہر خبروں کی اشاعت کے بعد وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر عی نے اسکا نوٹس لے لیا واپڈا کے عتاب کا نشانہ بننے والے ارشد کے گھر واقع ریلوے پھاٹک نذد چمڑہ کارخانہ پہنچ گئے،اور بیوہ سے اظہار تعزیت کیا اور متاثرہ خاندان کی مکمل مالی معاوت کا اعلان کیا،بعد ازاں وزیر مملکت ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گنودل کے دفتر پہنچ گئے جہاں انھوں نے غفلت برتنے والے واپڈا بلنگ ڈیپارٹنت کے اہلکاروں کے خلاف فوری مقدمہ کے اندراج کا حکم دیا ، وہاں موجود شہریوں نے انھیں بتایا کہ یہاں رشوت کا بازار گرم ہے مٹھی گرم کرنے پر کام ہوتے ہیں جس پر وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے واپڈا ٹیکسلا کے سات ذمہ داران اہلکاروں کو فوری معطل کرنے کا حکم دیا،وزیر مملکت پانی و بجلی کی ٹیکسلا آمد پر واپڈا کے اہلکاروں میں خوف کی فضا پھیل گئی ہر کوئی اپنی جان خلاصی کے لئے متحرک نظر آرہا تھا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا،موجودہ حکمرانوں نے سسٹم کو کمرشلائز کر کے غریب عوام کا بھرپور استحصال کیا،اپوزیشن میں زیادہ وقت گزارا مگر علاقہ کی تعمیر و ترقی میں آج بھی ہمارا نام نمائیاں ہے،وکلاء برداری نے بھی ہماری ہمیشہ عزت افزائی کی ،پی پی سات کے ضمنی الیکشن میںوکلاء برادری ہمارا ساتھ دے،ممبر صوبائی اسمبلی (مرحوم) صدیق خان کا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکتا، ضمنی انتخابات میں دوستوں کی مشاورت سے انکے بیٹے عمار صدیق خان کو نامزد کیا ، امید رکھتے ہیں کہ صدیق خان کی طرح لوگ اس کے بیٹے کو بھی وہی عزت و مقام دیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران ، ممبران سے بارروم ٹیکسلا میں اپنے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن سید رفاقت حسین شاہ،جنرل سیکرٹری ملک سجاد حسین،سابق صدر منیر خان، افضل جنجوعہ ،جاوید اقبال منگرال، عبدالمالک شیر پاو،ملک خالد شہزاد، سید جابر علی،الطاف حسین،ملک اعجاز طاہر،عارف بٹ،سید گفتار حسین شاہ،عمران اشرف ،انجمن تاجران ٹیکسلا کے عہدیداران صدر شیخ ضیا لادین جنرل سیکرٹری سردار زبیر خان،پی ٹی آئی کے رہنما زحاجی زاہد رفیق،سید اسد علی شاہ،ملک پرویز،ملک ربنواز،ملک ایاز،شیراز احمد شیرازی،سید مہتاب حسین شاہ،حاجی ریاض اعوان،ناصر اعوان،کے علاوہ دیگر وکلاء بھی موجود تھے،غلام سرور خان نے مذاحیہ انداز میں وکلاء برادری سے اپیل کی کہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے میری حاضری قبول کرسو،وکلاء برادری نے پہلے بھی عزت دی آئندہ بھی ان سے یہی توقع رکھیں گے،وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بھی ہمارا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی آٹھ ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا ہے کہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،اسی بنا پر حلقہ پی پی سات، پی پی آٹھ اور قومی نشست حلقہ این اے 53 میں عوام کی تائید اور حمائت سے شاندار کامیابی حاصل کی۔کنٹونمنٹ بورڈ اور بلدایتی الیکشن میں بھی اپنی فتح کو برقرار رکھا،انتقام کی سیاست کو جواب خدمت کی سیاست سے دیں گے،پی پی سات کے ضمنی انتخابات کا دنگل بھی انتقامی سیاست اور خدمت کی سیاست کرنے والوں کے درمیان ہوگا ، عوام کی طاقت سے پی پی سات کا میدان بھی بھرپور طریقے سے ماریں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے لالہ رخ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کے کونسلر ملک فہد مسعود اکبر ، وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ امجد محمود کاشمیری و دیگر کے ہمراہ واٹر فلٹریشن پلاٹ کی تنصیب کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا،ملک تیمور مسعود اکبر کا کہنا تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں ہم نے علاقہ میں خدمت کی سیاست کو ہی پروان چڑھایا، دوسری طرف ہمارے مد مقابل سیاسی لوگ ان لوگوں کی چھتری کے نیچے کام کر رہے ہیں جنہوں نے ہمیشہ انتقامی سیاست کو فروغ دیا،پی ٹی آئی نے نہ صرف جنرل الیکشن میں صوبائی اسمبلی کی دو اور قومی کی ایک نشست پر بھرپور کامیابی حاصل کی بلکہ کنٹونمنٹ بورڈ اور بلدیاتی الیکشن میں بھی اپنے سیاسی حریف کو زلت آمیز شکست سے دوچار کیا، اب پی پی سات کے ضمنی الیکشن کا معرکہ شروع ہونے والا ہے اس میں بھی پی ٹی آئی کا نامزد امیدوار مرحوم صدیق خان کا فرزند عمار صدیق خان شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوگا،پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں خدمت کی سیاست کا مقابلہ انتقامی سیاست سے ہوگا،عوام باشعور ہیں وہ شعبدہ بازوں کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے، پی پی سات کا میدان بھی پی ٹی آئی ہی مارے گی۔اس موقع پر عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،

Water Filtration Plant Taxila

Water Filtration Plant Taxila

Ghulam Sarwar Khan

Ghulam Sarwar Khan

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038