ٹیکسلا کی خبریں 28/3/2016

Peer Salik Abad

Peer Salik Abad

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) تین روزہ سالانہ عرس خواجگان سالک آباد شریف یکم اپریل تا تین اپریل بمقام آستانہ عالیہ نقشبندیہ سالک آباد شریف باغدرہ شریف حسن ابدال میںزیر صدارت گوشہ امام الصابرین سجادہ نشین اول حقیقی قبلہ پیر گل بادشاہ سرکار نقشبندی مجددی سالک آباد شریف منعقد ہوگا،برصغیر پاک و ہند میصوفیا اولیاء اکرام نے دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں اہم کردار ادا کیاصوفیا کرام کی تعلیمات عام ہونے سے ادب و احترام، امن و آتشی ، محبت وبھاری چارہ ، عشق مصطفیٰ ۖاور خدمت خلق کا پیغام پھیلے گا،جس کی اس وقت ملک کو ضرورت ہے،صوفیا اور اولیا سے محبت کا روحانی رشتہ استوار کر کے ہم اپنے اچھے اعمال میں اضافہ کر سکتے ہیں،مذہبی و گروہی تفرقات سے بالاتر ہوکر صوفیا و اولیاء کی تعلیمات کو نصاب کا حصہ بنا کر دنیا میں امن کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے،خواجگان سالک آبادایک عرصہ سے محبت ، امن و آتشی ، سلامتی کے درس کے ساتھ ساتھ مخلوق خدا کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں،جبکہ دربار عالیہ مرکز نقشبندسالک آباد شریف روحانی و علمی درسگاہ جامعہ رحیمیہ،حکیمیہ،ضمیریہ تعللیمات صوفیاو اولیاء کی ترویج و اشاعت میں سرگرم عمل ہے،ان خیالات کا اظہار پیر گل بادشاہ سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ سالک آباد شریف نے سالانہ عرس کے سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پروفیسر عبدالرحیم، پیرزادہ اویس بادشاہ ،بھی انکے ہمراہ موجود تھے، سالانہ عرس خواجگان سالک آباد شریف کی تین روزہ تقریبات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہتین مارچ کو عرس کی اختتامی تقریب میںحضرت علامہ مولانا محمد غفرانمحمود سیالوی خطیب اعظم راولپنڈی کا خصوسی خطاب ہوگا جبکہ تین روزہ عرس کی تقریبات ٰں ملک کے طول و وعرض سے ممتاز قراء حضرات، ثنا خوان اور جید علماء کرام اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کریں گے،لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس روح پرور مقدس پر نور لمحات میں شریک ہوکرروحانی و ایمانی برکات سے مستفید ہوں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی) بصارت سے محروم ادارے اجالا سکول واہ کینٹ میں سالانہ نتایج اوریوم والدین کی تقریب،پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے،سرپرست اعلیٰ اجالا راجہ سرفراز اصغر کے بھائی سابق امیدوار برائے کونسلر کینٹ بورڈ واہ کینٹ راجہ شیراز اصغر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے،خصوصی بچوں کے سکول برائے بحالی نابینا افراد (اجالا)واہ کینٹ کی سالانہ نتائج و یوم والدین سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شیراز اصغر کا کہنا تھا کہ نفسا نفسی کے اس دور میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور انھیں معاشرے کا ر آمد شہری بنانے کے لئے جدو جہد بہترین حقوق االعباد میں شمار ہوتی ہے ، ایڈو انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے جو علاقہ کے لوگوں کے لئے اپنی فلاحی اور بے لوث خدمات سر اجام دے رہی ہے،مخیر حضرات کو بھی چاہئے کہ وہ ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں جنہوں نے سماجی اور فلاحی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے ، اس موقع پر بصارت سے محروم بچوں نے مختلف ملی نغمیں اور ٹیبلو پیش کئے جسے شرکاء نے بہت سراہا،منتظم اعلیٰ سید عبداللہ مسعود کا کہنا تھا کہ بصارت سے محروم بچوں کو جدید خطوط پر تعلیم دی جارہی ہے،جبکہ اجالا سکول میں متعین سٹاف شبانہ روز محنت کر کے ان بچوں کی چھپی صلاحیتوں کو نکھار رہا ہے ،بہترین نتائج مرتب کرنے پر انھوں نے سکول سٹاف کو مبارکباد پیش کی،تقریب سے ڈاکٹر زاہد بانی رکن ایڈو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ وکیشنل تربیت بھی دینی چایئے،انکا کہنا تھ کہ وہ اوسیز پاکستانیز سے بھی ادارہ کی مالی معاونت کرائیں گے ،علاوہ ازیں بیرون ملک قائم مسلم ڈاکٹرز انٹر نیشنل کی این جی او جو دنیا میں مخلف فلاحی پروجیکٹس کر رہے ہیں کی توجہ بھی اس اہم کام کی جانب مبذول کرائی جائے گی،انھوں نے خدمت انسانیت سے سرشار ایڈو منتظمین کو علاقہ میں فلاحی منصوبوں کی تکمیل پر خصوصی مبارکباد پیش کی ، بالخصوص بصارت سے محروم افراد کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے جاری پرو جیکٹس پر انھوں نے ایڈو کی خدمات کو سراہا،بحالی نابینا افراد کے سکول اجالاکی پرنسپل میڈم ہرا افتخارنے ادارہ ہذا کی سالانہ رپورٹ پیش کی،سکول ٹیچر صائمہ رضوان نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے،تقریب میں ایڈو کے عہدہداران کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد شریک تھی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی) واہ کینٹ ٹیکسلا مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک، چھ زخمی،محلہ منظور آباد ٹیکسلا کا رہائشی تاج ولد گلاب گھوڑوں کی ریس کی ریہلسر کرتے ہوئے گلے میں چادر کا پھندہ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا،نوجوان دو رز سے گھوڑوں کی ریس میں شمولیت کے لئے تیاریاں کر رہا تھا،لیکن زندگی نے اسے ریس لگانے کا موقع نہیں دیا،لالہ رخ بستی کا رہائشی عبدالوہاب ولد آفتاب احمد جو قصاب کا کاروبار کرتا تھا ،اپنے دوست کے ہمارہ چکوال جارہا تھاکیری ڈبہ الٹنے سے حادثہ میں جا ں بحق ہوگیا،احمد نگر میں مسلح ڈکیتی کی مذاحمت پر رفیق نامی شخص ڈاکووں کی گولیوں کا نشابنہ بن گیا، لوسر کے قریب جی ٹی روڈ پر دس ویلر ٹرالر یو ٹرن کاٹے ہوے مسافر وین پر چڑھ گیا ، ہائی ایس میں سوار چھ افراد شدئید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہپستال منتقل کردیا گیا ، زخمیوں کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ سٹی میں قتل کی دلخراش واردات، واہ کینٹ کے علاقہ احمد نگر میںمسلح ڈاکو وں نے مذاحمت پر گھر کے مالک کو گولیوں سے چھلنی کردیا ،ڈاکو موقع واردات سے فرار پولیس تھانہ سٹی واہ کینٹ نے مقتول کے ببھائی کی مدعیت میںنا معلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا، بھائی نے بھابی اور اپنے بھیتجے پر قتل کا شک ظاہر کیا ہے، واہ کینٹ کے علاقہ احمد نگر میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دو مسلح ڈاکو محمد رفیق ولد محمد یوسف کے گھر زبردستی ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے جس پر رفیق نے انھیں روکنے کی کوشش کی جس پر ڈاکو نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ، جس کے نتیجے میں محمد رفیق موقع پر دم توڑ گیاجبکہ ملسح ڈاکو موقع واردات سے فرار ہوگئے،مسکین آباد کے رہائشی مقتول کے بھائی گل زیب خان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی، ادہر مقتول کے بھائی گل زیب خان نے اپنے بھتیجے کامران اور بھابی پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے تاہم پولیس اس ضمن میں تمام پہلو وں کو مدنظر رکھتے ہوئے قتل کی تفتیش میں مصروف ہے،ایس ایچ او تھانہ سٹی یاسر مطلوب کیا نی کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہونگے پولیس تیکنیکی بنیادوں پر قتل کی تفتیش کر رہی ہے،ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ ڈکیتی تھی یا کوئی اور معاملہ تاہم قیمتی جان کے ضٰاع پر پولیس حرکت میں آگئی ہے ملزمان کی جلد گرفتاری کے لئے تمام تر ممکنہ پہلو وںپر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے،پولیس کی تفتیش کے بعد کی قتل کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی،چونکہ بھائی کے شک نے قتل کی واردات کو دوسرا رنگ دے دیا ہے،لوسر شرفو جی ٹی روڈ پر دس ویلر ٹرالر نمبریRIS-8108 مسافر وین جو کہ راولپنڈی جارہی تھی تیز رفتاری کے باعث دس ویلر ٹرالے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر مسافر وین پر الٹ گیا ، جس سے مسافر وین میں سوار چھ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہپستال منتقل کردیا گیا،ادہر حادثہ کے بعد رسیکیو کی امدادی کارئیاں شروع ہوگئیں کرین کے زریعے ٹرالر کو مسافر وین سے اتارا گیا،حادثہ کے باعث ٹریفک جام ہوگئی حسن لوسر تا حسن ابدال گاڑیوں کی لمبی قطاریںلگ گئیں،

Peer sb Oshtiar

Peer sb Oshtiar

Peer sb Oshtiar

Peer sb Oshtiar

Ujala School Taxila

Ujala School Taxila

ڈاکٹر سید صابر علی ٹیکسلا27-3-2016 موبائل نمبر0300-5128038