ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) واہ کینٹ ریپ کیس پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت سے تین روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا، رپورٹ ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لاہور روانہ ،کیس کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ یاسر مطلوب کیانی کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق اسماء نیاز نے تھانہ صدر واہ کینٹ میں دخواست دی تھی کہ ملزم زبیر احمدنے جعلی نکاح نامہ تیار کرا کر اس کے ساتھ عزت کا کھلواڑ کیا شک گزرنے پر میں نے نکاح نامہ طلب کیا جس پر مجھے انتہائی تشدد کا نشانہ بنا کر میرا حمل بھی ضائع کردیا گیا ، پولیس نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزم زبیر اور اسکے والد شبیر ساکن چودھ تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کے خلاف زیر دفعات376/338A اور420/109 کے تحت مقدمہ درج کیا جبکہ ایس ایچ او یاسر کیانی نے کیس میں ملوث باپ بیٹا کو گرفتار کر کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے تین روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا،اسماء یاز کے مطابق وہ زبیر سے بے پنا محبت کرتی ہے مگر اس نے میری کمزوری کا غلط فائدہ اٹھایا،ایس ایچ او یاسر مطلوب کیا نی کا کہنا تھا کی انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کسی کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی، ادہر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد لڑکی سے صلح کے لئے ملزم پارٹی کے افراد نے ہاتھ پاوں مارنا شروع کرددیئے ہیں،شنید ہے کہ بات لڑکے سے نکاح پر ختم ہوگی، جس کے لئے ملزم پارٹی کے رشتہ دار وں نے باہمی رضا مندی کا اظہار کردیا ہے، اور زبیر کی غلطی کاتمام تر تاوان بھرنے کو بھی تیار ہیںتاہم ابھی قانونی کاروائی ہوناباقی ہے، کیس کی تفتیش ایس آئی اسلم کر کرہے ہیں،یاد رہے کہ مدعی اسماء نیاز نے ایک سال قبل 2015 میںخانپور کی معروف سیاسی شخصیت فیصل زمان سے بھی شادی رچائی تھی جو صرف تین ماہ چل سکی،جس کے بعد دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، بتایا جاتا ہے کہ اسماء کے دو بھائی اور دو ہمشیرہ ہیں،ایک بہن والد کے قتل میں جیل کی ہوا بھی کھا چکی ہے والد کے قتل کیس کی مدعی اسکی اپنی والدہ تھی۔اسماء نیاز واہ کینٹ ٹیکسلا ، حسن ابدال اور گردونواح میں بطورماڈل اور سنگر کام کرتی ہے،جبکہ واہ کینٹ ٹیکسلا میں میڈیا پرسن کے ساتھ بھی کام کرتی رہی،جن کی تمام تفصیلات انھوں نے اپنے بیان میں کیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) عبد الستار اید ھی ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک سوچ اور فکر کا نام ہے مشن جارہی و سارہی رہے گا سید محمود علی نقی اور آغا عظمت کے تاریخی استقبال کرنے پر شکر گزار ہوں اہلیان ٹیکسلا سے محبتیں سمیٹ کر جا رہا ہوں ہر شخص روزانہ ایک روپے ایدھی فاونڈیشن کے لیے امداد کرئے ۔ان خیالات کا اظہار عبد الستار ایدھی کے پوتے جونیئرعبدالستار ایدھی نے پرُنم آرٹس کونسل کے زیر اہتمام دربارصندور ی شہید ٹیکسلا میں عبد الستار اید ھی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں نظامت کے فرائض آغا سید عظمت نقوی نے سر انجام دئیے جبکہ گندھارا یوتھ فورم کے صدر سید محمودد علی نقی اور ایدھی فاونڈیشن کے سابق سر کل چیف عتیق عالم خان نے بطور مہمان اعزاز تقریب میں شرکت کی اور ایدھی مرحوم کی خدمات پر روشی ڈالی معروف شعراء غلام شبیر اشکی،شاکر علی شاکر،استاد نصرت فتح علی خان کے شاگرد تسکین فتح علی خان،نے ر ایدھی صا حب کی یاد میں اپنا منظوم پیش کیا۔ سجادہ نشین صاحبزادہ پیر شیخ خالد محمود اور طارق سرور اعوان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کالم نگار زین السلام، واہ کلچر ل فورم کے وائس چئیرمین خالد نصیر،ممبر بلدیہ ٹیکسلا سید سر فراز حسین شاہ،سید تصور عباس ،حاجی عمر فاروق گجر،سید قمر عباس اید ھی سینٹر ٹیکسلا کے کارکنوں سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شر کت کی جو نئیر ایدھی کی ٹیکسلا آمد پر شاندار استقبال کیاگیاپھولوں کی پیتاں نچھاور کی گئیں شہریوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ایدھی مرحوم کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں تقریب کے بعد ستار ایدھی نے ایدھی سینٹر ٹیکسلا کا دورہ کیا اور سینٹر کے دیگر معاملات دیکھے۔