ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات اختتام پذیر، پروفیشنل لائرز فورم نے میدان مار لیا، میر ناصر بلال صدر، سید زیشان مہدی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، نائب صدر کی نشست پر سید سبطین حسین شاہ ایڈووکیٹ 108، جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر ابرار حسین مجوکہ ایڈووکیٹ 113،فنانس سیکرٹری کے لئے غلام فاروق ایڈووکیٹ 90، لائبریرین بابو جہانزیب اعوان ایڈووکیٹ98 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، مجلس عاملہ کی نشستوں پرملک اجمل شہزاد ایڈووکیٹ،ملک حامد محمود ایڈووکیٹ،جمشید عالم خٹک ایڈووکیٹ،رانا محمد شبیرایڈووکیٹ ،ملک باسط محمودایڈووکیٹ کو کامیابی ملی، انتخابات سربراہ الیکشن بورڈ خالد محمود ایڈووکینٹ و اراکین الیکشن وبورڈاچوہدری مصور اقبال ایڈووکیٹ، طاہر ہ انجم ایڈووکیٹ اکی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات سال 2017-18 منعقد ہوئے پولنگ صبح نو بجے سے لیکر شام چار بجے تک جاری رہی کل 192 ایڈووکیٹ نے نئی قیادت کے چناو کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،ٹیکسلا بار اایسوسی ایشن ٹیکسلا میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 204تھی مقابلہ پروفیشنل لائرز فورم اور پرو گریسییو لائرز فورم کے مابین تھا ، پروفیشنل لائرز فورم کے صدراتی امیدوار میر ناصر بلال نے کل 107 ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مدمقابل پروگریسیو لائرز فورم کے امیدوار راجہ غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے82 ووٹ حاصل کئے اس طرح میر ناصر بلال 20 ووٹوں کی واضح لیڈ کے ساتھ ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے اسے طرح جنرل سیکرٹری کے مقابلے میں سید زیشان مہدی،111 ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مدمقابل جنرل سیکرٹری کے امیدوار یاسر عرفان گجر نے کل 80 ووٹ حاصل کئے اس طرح جنرل سیکرٹری کی نشست پر پروفیشنل لائرز فورم کے امیدوار سید زیشان مہدی 31ووٹوں کی واضح برتری کے ساتھ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
دیگر امیدواروں میں نائب صدر سید سبطین حسین شاہ ایڈووکیٹ 108 ووٹوں ،جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر ابرار حسین مجوکہ ایڈووکیٹ 113،فنانس سیکرٹری کے لئے غلام فاروق ایڈووکیٹ 90، لائبریرین بابو جہانزیب اعوان ایڈووکیٹ98 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، جبکہ مجلس عاملہ کی پانچ نشستوں پرملک اجمل شہزاد ایڈووکیٹ،ملک حامد محمود ایڈووکیٹ،جمشید عالم خٹک ایڈووکیٹ،رانا محمد شبیرایڈووکیٹ ،ملک باسط محمودایڈووکیٹ کو کامیاب قرار پائے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038