ٹیکسلا (اکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا بار کے سینئیر ایڈووکیٹ سید رشید احمد شاہ رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے نماز جنازہ صبح دس بجے انکے آبائی گاوں میں میاں ڈھیری تربیلہ میں ادا کیا جائے گا۔
ٹیکسلا بار کے سابق صدر اعجاز احمد خان نے ٹیکسلا بار کی وکلاء برادری اور عمائدین علاقہ سے معروف قانون دان ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے معزز رکن سید رشید احمد شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی خصوصی اپیل کی ہے، ایڈووکیٹ سید رشید احمد شاہ کی ٹیکسلا بار کے لئے گراں قدر خدمات ہیں ، بدھ کے روز اچانک حرکے قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی کو جا ملے۔
اعجاز خان ایڈووکیٹ سابق صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا بار کے تمام وکلاء سوگوار ہیں اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم کا نماز جنازہ یکم ستمبر بروزجمعرات صبح دس بجے انکے آباء گاوں میاں ڈھیری غازی تربیلہ میں ادا کیا جائے گا ، نماز جنازہ میں ٹیکسلا بار کے وکلاء کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔