ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی ) مسلم لیگ (ن) کے راہنما سابق امیدوار کینٹ بورڈ واہ کینٹ راجہ شیراز اصغر نے کہا ہے کہ عوام کی بلا تفریق خدمت ہمارا مشن ہے، قائد چوہدری نثار علی خان کی خصوصی ہدایت پر حلقہ کے عوام کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں ،کینٹ بورڈ کے عوام کو سستاانصاف انکی دہلیز پر فراہم کرنا اور علاقے میں بلا تفریق تعمیروترقی کو فروغ دینا ہماری ائولین ترجیحات ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا راجہ شیراز اصغر نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی حلقہ کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
پہلے بھی حلقہ این اے 53 مسلم لیگ(ن) کا گڑھ تھا اور آنے والے انتخابات میں حلقہ کے عوام چوہدری نثار علی خان کے احسانوں کا بدلہ ضرور چکائیں گے، چوہدری نثار علی خان نے اربوں روپے کے میگا پروجیکٹس شروع کرائے جن سے ہزاروں افراد مستفید ہونگے، واہ کا جدید ہسپتال نہ صرف ٹیکسلا واہ کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کریگا بلکہ حسن ابدال ،ہری پور اٹک ،فتح جنگ و گردونواح کے عوام بھی اس سے مستفید ہونگے۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے جس کے ثمرات سے عوام بھرپور مستفید ہورہے ہیں ، واہ کینٹ ٹیکسلا کی عوامی خدمات کے لامتناہی سلسلہ پر اپوزیشن والوں کو بد ہضمی ہوگئی ہے ، اچھے کاموں کو سراہنے کی بجاے یہ لوگ تنقید برائے تنقید کا وطیرہ اختیارکئے ہوئے ہیں۔جو عوام دشمنی کے مترادف ہے،۔