ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) پی ٹی آئی کے ایم این اے غلام سرور خان کے خاندان کو ایک اور صدمہ بھائی محمد صدیق خان کی وفات کے کچھ ہی روز بعد بہن بھی فوت ہوگئیں ، نماز جنازہ بروز جمعرات آج ساڑھے پانچ بجے پنڈ نوشہری میں ادا کی جائے گی ،پنڈ نوشہری میں آج ہی مر حوم ایم پی اے محمد صدیق خان مرحوم کے رسم قل کے سلسلے میں دعائیہ تقریب بھی منعقد ہونی ہے،
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کی بہن حاجی احمد خان کی زوجہ جو کہ وحدت کالونی ٹیکسلا میں رہائش پذیر تھیں رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں ہیں ، مر حومہ کا نماز جنازہ آج برو زجمعرات 23 جون کو انکے آبائی گاوں پنڈ نوشہری میں ادا کی جائے گی،یاد رہے کہ چند ہی روز قبل غلام سرور خان ، شفیق خان کے بھائی ایم پی اے پی پی سات اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے ابھی ہ خاندان اس صدمہ سے ہی دوچار تھا کہ آج غلام سرور خان ، شفیق خان کی بہن بھی اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ،