ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا سرائے کالا چوک میں گندگی اور مین روڈ پر ابلتا گندا پانی جوہڑ میں تبدیل، راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمیٹی خواب خرگوش کے مزئے لوٹنے لگی، ٹی ایم اے ٹیکسلا بھی صفائی کے ناقص نظام سے بے خبر،راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمیٹی کی عدم توجہ نے شہر کو کڑا دان میں تبدیل کر دیا۔
ورکرز پراوئیویٹ کاموں میں مصروف ذمہ داران صفائی کے ناقص نظام کی جانب توجہ دینے کی بجائے دھیاڑیاں لگانے میں مصروف ، تفصیلات کے مطابق سرائے کالا چوک میں جی ٹی روڈ پر سروس روڈ سے منسلک پانی کا بڑی تعداد میں اکھٹا ہونا اور نکاسی آب نہ ہونے سے کئی روز سے جمع شدہد بارشی پانی جوہڑ میں تبدیل، مہلق بیماریاں جنم لینے لگیں ، مچھروں کی بھر مار، مین روڈ پر کھڑے مسافرو ں کا چوک میں چند گھڑی کھڑا ہونا بھی محال ہے۔
موسمی اثرات کی بنا پر جہان ڈینگی کے تدارک کے لئے محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا ہے مگر مین رود پر کئی روز سے کھڑا پانی انھیں نظر نہیں آرہا ، مذکورہ مقام پر گاڑیان بھی کھڑی ہوتی ہیں جبکہ پانی کا جمع ہونے سے مسافروں کا سانس لینا محال ہوتا جارہا ہے ، جبکہ کھڑے پانی میں گندگی کے باعث مچھروں کی افزائش کا عمل بھی تیزی سے ہورہا ہے ، ٹیکسلا شہر خاص طور پر مین روڈ پر ایسی صورتحال ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنتا جارہا ہے ، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز شہر میں نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے،عوامی حلقوں کی جانب سے متعقلہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ ، حسن ابدال0300-5128038