ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا میں حساس اداروں کی کاروائی ٹیکسلا کے علاقہ میں بیس سال سے مقیم افغان انتیلی جنس آفیسر بھائی سمیت گرفتار،افغان جاسوس رکشہ ڈرائیور کے طور پر کام کرتا جبکہ اسکا بھائی سرائے کال چوک ٹیکسلا میںسبزی فروش کا کام کرتا تھا،حساس اداروں نے دونوں افغان جاسوس بھائیوں کو گرفتار کر کے خفیہ مقام پر منتقل کردیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سہ پہر چار بجے کے قریب حساس اداروں نے کاروائی کے دوران ٹیکسلا سے افغان انٹیلی جنس آفیسر جو کہ ٹیکسلا میں رکشہ ڈرائیور کا روپ دھار کے کافی عرصہ سے یہاںجاسوسی کا کام کر رہا تھا،
زرائع کے مطابق مذکورہ شخص ٹیکسلا کے علاقہ جمیل آباد گلی نمبر دو میں اہل خانہ کے ہمراہ مقیم تھا،زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ افغان جاسوس کا چھوٹا بھائی سرائے کالا چوک میں سبزی فروش کا کام کرتا ہے،افغان انٹیلی جنس آفیسر جو کہ رکشہ ڈرائیور بن کر گزشتہ کئی سالوں سے جاسوسی کا کام کر رہا تھا کی بابت معلوم ہوا ہے کہ اسکا نام نور آغا ہے تاہم حساس اداروں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں گرفتار افغان جاسوس بھائیوں کو مزید تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں افغان بھائی لگ بھگ بیس سالوں سے ٹیکسلا میں مقیم ہیں،