ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مرکزی سیرت کمیٹی و پی او ایف شعبہ ویلفیئر کے زیر تعاون جشن عید میلاد النبیۖ کے سلسلے میں 12 ربیع الاول بمطابق 12 دسمبر بروز سوموار جشن عید میلاد النبی ۖ کا مرکزی جلوس زیر سر پرستی چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات وزیر نگرانی برگیڈئیر زکی الرحمان میر ڈائریکٹر ایڈ منسٹر یشن پی او ایف واہ کینٹ و صدرمرکزی سیرت کمیٹی پی او ایف واہ کینٹ میلاد چوک واہ کینٹ سے شروع ہوگا،جو اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا نوار چوک اختتام پذیر ہوگا ، مرکزی جلو س کی قیاد ت تبسم رحمان ڈی آئی سی آر و ممبر پی او ایف بورڈ واہ کینٹ کریں گے ۔مرکزی جلوس میں پی او ایف واہ فیکٹری کے مختلف گروپوں کے علاوہ مساجد مدارس ، این جی او ز، مذہبی تنظیمات اور سکول و کالجز کے 157 دستے شامل ہونگے۔
جلوس میں شامل دستوں و سیرت کمیٹی کے حوالے سے تعرفی تقریب صبح نو بجے میلاد چوک میں منعقد ہوگی جہاں تقریب کے مہمان خصوصی جلوس کے شرکاء سے خطاب کریں گے،تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ و قاری محمد مسعود مظہری جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت محمد وصمت ہزاروی حاصل کریں گے،ابتدائیہ جنرل سیکرٹری مرکزی سیرت کمیٹی پی او ایف ۔۔۔۔ پیش کریں گے جلوس کے شرکاء سے صدارتی خطاب تقریب کے مہمان خصوصی کریں گے جبکہ قاضی عبدالوحید کے دعائیہ کلمات کی ادائیگی کے بعد جلوس روانہ ہوگا جو انوار چوک میں اختتام پذیر ہوگا جلوس کے شرکاء کو خوش آمدید کہنے کے لئے راستوں میں مختلف تنظیمات کی جانب سے استقبالیہ کیپمس لگائیں جائیں گے جبکہ اوار چوک میں بڑا استقبالیہ کیمپ حاجی محمد اقبال برواڈے سویٹ والے لگائیں گے۔
مرکزی سیرت کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محمد صفدر کریمی ، نائب صدر محمد سعید اور ڈپٹی سیکرٹری محمد یوسف بخشی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پی او ایف کا عظیم دفاعی ادارہ گزشتہ 49 سالوں سے جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تمام تقریبات پورے مذہبی جوش و جذبے ، عقیدت و احترام اور شان و شوکت سے اجتماعی طور پر منانے کا خصوصی اہتمام کرتا ہے امسال بھی جشن عید میلاد النبی ۖ کا مرکزی جلوس جس میں 157 دستے شامل ہونگے میلاد چوک سے شروع ہوکر انوار چوک میں اختتام پذیر ہوگا،سیرت کمیٹی کے عہدیدارا ن کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے جشن عید میلاد النبی ۖ کی تمام تقریبات کو شایان شان منانے کی خصوصی ہدائت کی ہیں ، سیرت کمیٹی اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہی۔۔۔