عید الفطررب کے حضور سجدہ شکر بجالانے کا دن ہے: صاحبزادہ محمو داحمد عباسی

MEHMOOD AHMED ABBASI

MEHMOOD AHMED ABBASI

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) وائس پرنسپل جامع رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ وڈپٹی جنرل سیکرٹری تنظیم اہل سنت انٹر نیشنل صاحبزادہ محمو داحمد عباسی نے کہا ہے کہ عید الفطررب کے حضور سجدہ شکر بجالانے کا دن ہے،قرآن کے نزول کے شکر کا دن ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ، محمود عباسی کا کہنا تھا کہ عید الفطر ان خوش نصیب لوگوں کے لئے مبارک باد کا دن ہے جنکا رمضان شکر گزاری کی حالت میں گزرا،تعزیت کا دن ان لوگوں کے لئے جن کا رمضان اس طرح گزراکہ وہ ماہ صیام کی برکتوں سے محروم رہے،

عید الفطر کی شب یوم عرفہ انعامات الہیٰ کی وصولی اورخوشنودی حاصل ہونے کا مبارک موقع ہے،عید الفطر کی خوشیوں میںمالی امداد کے زریعے ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنے میںکوئی کسر نہ چھوڑیںاور ایمان کی سلامتی کے لئے اللہ کے حضور دعا گو ہوں ، بے شک اللہ رحم کرنے والا اور غلطیوں اور خطاوں کو معاف کرنے والا ہے،اس موقع پر صاحبزادہ عثمان عباسی بھی موجود تھے،