ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) موہڑہ شاہ ولی شاہ ٹیکسلا میں صحافی سید نوید عباس کی جانب سے انکی رہائش گاہ پر تحصیل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران وممبران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، عشائیہ میں تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے ممبران شریک ہوئے ، عشائی سے صدر پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی، جنرل سیکرٹری توقیر خان، حاجی محمد سلیم ،حسن علی طاہر، حاجی ملک جاوید اختر اعوان و دیگر نے خطاب کیا ، صدر پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کے لئے جدوجہد ہمارا نصب العین ہے ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا،صحافیوں کے حقوق کا تحفظ اور انکی فلاح و بہبود کے لئے اس پلیٹ فارم سے اقدمات کئے جائیں گے۔۔
علاقائی صحافی نا مسائد حالا ت کے باوجود اپنے پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دے رہے ہیں، تحصیل پریس کلب ٹیکسلا صحافیوں کو یکجا کرنے اور اتحاد و اتفاق کی فضا کو تقویت دینے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا ، جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب ٹیکسلا توقیر خان کا کہنا تھا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے،چند عناصر صحافت کی آڑ میں اس مقدس پیشہ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں جو کسی صورت ہماری صفوں میں داخل نہیں ہوسکتے،انھوں نے کہا کہ تمام صحافیوں کو اپنے سیاسی نظریات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ا س مقدس پیشہ کے حرمت کا خیال کرنا ہوگا ، تاکہ ہمارے اوپر کسی قسم کی چھاپ نہ لگے،ہمارے لئے وہ تمام صحافی جو ورکنگ جرنلسٹس ہیں قابل احترام ہیں،پلیٹ فارم مضبوط ہوگا تو صحافی بھی اپنے آپ کو تنہا نہیں محسوس کریں گے۔۔
توقیر خان نے ممبران کو بتایا کہ الحمدو للہ دوستوں کی مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہے کہ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا رجسٹرڈ ہوچکا ہے ، صحافیوں کے پلیٹ فارم سے انکے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی،عشائیہ سے حسن علی طاہر، نوید عباس ، حاجی محمد سلیم ، سینئیر جرنلسٹ حاجی ملک جاوید اختر اعوان ن، ملک عثمان عزیزنے اپنے خطاب میں تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے قیام پر دوستوں کی کاوشوں کا سراہا ، علاوہ ازیں تحصیل پریس کلب ٹیسکلا کے ممبران کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کے انعقاد پر نوید عباس کا شکریہ ادا کیا،عشائیہ میں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے ممبران شریک تھے۔۔