پاکستان تحریک انصاف کا یوم تاسیس تاریخی ہو گی جس میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے

MALIK ASAD AMEER

MALIK ASAD AMEER

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) پاکستان تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے سرکردہ رہنما ملک اسد امیر نے کہا ہے کہ ہم 24 اپریل کو F/9 پارک اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے، ملک اسد امیر نے تحصیل بھر کے پارٹی ورکرز کو یوم تاسیس کے پروگرام کے حوالے سے متحرک کر دیا، پاکستان تحریک انصاف کا یوم تاسیس تاریخی ہو گی جس میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ہماری پارٹی کے پروگرام میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالیں ورنہ دما دم مست قلند ر ہو گا اور حالات کے خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر ہو گی،تحصیل ٹیکسلا سے سے ہزاروں کی تعداد میں انصاف یوتھ ونگ، لیبر ونگ، وکلا ونگ، لیڈیزونگ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، تاجر برادری، اور پارٹی کارکنوں کی تعداد شرکت کرے گی اور پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی والہانہ قیادت پر اعتماد کا اظہار کرے گی،

ظلم و جبر کی سیاہ رات ختم ہونے کو ہے اور ایک نئی صبح پاکستانی عوامی کی منتظر ہے، اس وقت پوری قوم کی نظریں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ہی مرکوز ہیں اور قوم ان کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے، انھوں نے عوام کو اپنا حق مانگے کا حوصلہ دیا، مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتیں جو نہ صرف حکومتی لوٹ مار اور کرپشن کرنے میں حکومت کے ساتھ برابر کی شریک ہیں وہ اس وقت ایک دوسرے کو بھرپور تحفظ فراہم کر رہی ہیںاور اس وقت نعرہ یہ چل رہا ہے کہ تم ہماری کرپشن کو نہ چھیڑو ہم تمھاری کرپشن کو نہ چھیڑیں مگر اب ان کرپشن زدہ سیاسی جماعتوں کی دال گلنے والی نہیں ہے، ان کا منافقت بھرا چہرا اور تاریخی لوٹ مار اور اربوں روپوں کی ٹیکس چوری کاپردہ پاکستانی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ،انشاء اللہ عوامی طاقت کے بل بوتے پر کرپشن کرنے والے سیاستدانوں کایوم حساب قریب آن پہنچا ہے اور وہ وقت بہت قریب ہے جب ان کرپشن کرنے والے اور ٹیکس چوری کرنے والے سیاستدانوں کا گریبان عوام کے ہاتھوں میں ہوگا اور وہ ان سے پائی پائی کا حساب مانگیں گے۔