ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی ) بوسنیا کے ایمبیسیڈر ڈاکٹر ندیم مکاروک نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگ مہمان نواز ہیں،بوسینا اور پاکستان کے درمیان بہترین ریلیشن شپ موجود ہے،یہاں بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول موجود ہے،پاکستان کے موسم دلکش ہیں،، پاکستان میں گندھارا تہذیب کو محفوظ کرنے کے لئے محکمہ آثار قدیمہ کے اقدامات قابل ستائش ہیں، زیلدار فیملی کی مہمان نواز ی ہمیشہ یاد رہے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ اپنے دورہ ٹیکسلا کے دوران زیلدار ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،ڈاکٹر ندیم جب ٹیکسلا پہنچے تو انکا استقبال زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ، زیلدار سید احسن رضا نے کیا،
مہمانوں نے ٹیکسلا میوزیم اور کھنڈرات کا دورہ کیا اور محکمہ آرکیالوجیکل کی جانب سے گندھارا تہذیب کے نوادرات و سائٹوں کی بہترین دیکھ بھال کی تعریف کی ،بعد ازاں وہ جب زیلدار ہائوس پہنچے تو زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ نے مہمانوں کے لئے پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم مکاورک نے کہا کہ پاکستانی لوگ بہترین مہمان نواز ہیںہم زیلدار ہائوس کی خوشگوار یادیں ساتھ لیکر جا رہے ہیں، زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ نے انھیں ٹیکسلا کی تاریخی پس منظر کی بابت خصوصی بریفنگ دی ، جبکہ زیلدار سید احسن رضا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔