ٹیکسلا (سردارمنیراختر) نیشنل میڈیا سروس کے ایڈیٹر کی درخواست کو اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا جناب شاہد عمران مارتھ صاحب نے مارک کرکے T.M.Oآفیسر جناب قمر زیشان صاحب کے پاس بھیجا اور بالآخر یہ کیس R.W.M.Cکے پاس پہنچا اوران کے اسسٹنٹ مینیجر جناب راجہ اسحاق صاحب نے اس مسئلے کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہو ئے ٹیم تشکیل دی اور آج مورخہ 13 Aug-16کو اس ٹیم نے رہبر کالونی کے بند سیوریج کی صفائی کی اور پانی کو رواں کیا۔
رہبر کالونی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتظامیہ نے نالے کی صفائی کرائی ، اہلیان ِ علاقہ نے اس کام کو دیکھا اور خو شی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو خراج ِ تحسین پیش کیا۔لوگ امید کرتے ہیں کے انتظامیہ اس کام کو جاری رکھتے ہوئے دوتین مقامات کی مزید صفائی کرائے گی جہاں ابھی گندگی موجود ہے اور نالے میں گھاس اور دوسری جڑی بوٹیاں ہیں۔
جہاں پانی رک جاتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کے انتظامیہ اس نالے کی مکمل صفائی کرائے اور باقاعدگی سے اس عمل کو دوہرائے تاکہ نالے کا پانی رواں رہ سکے۔عوام الناس اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا سے گزراش کرتے ہیں کہ وہ فنڈز جاری کر کے اس نالے کو پکا کرادیں تا کہ یہ مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے۔