ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے ) کنٹونمنٹ بورڈ نے اصولی فیصلہ کرلیا،چھاچھی محلہ جی ٹی روڈ واہ کینٹ کے گردونواح میںلگایا جانے والا گاڑیوں کا اتوار بازار منڈی مویشیاں میں شفٹ ہوگیا ، آئندہ گاڑٰیوں کا اتوار بازار منڈی مویشیاں نذد سرائے کالا پل لگایا جائے گا،خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،چھاچھی محلہ جی ٹی روڈ سے متصلہ گاڑیوں کے شو رومز مالکان کو انتظامیہ کے اصولی فیصلہ سے مطلع کردیا گیا،قبل ازیں اس گھمبیر مسلہ کے حل کے لئے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو بذریعہ لیٹر متنبہ کیا تھا کہ اتوار کے روز این ایچ اے کی جگہ پر گاڑیوں کی پارکنگ سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوتا ہے،جس سے بلاشبہ سیکورٹی رسک بڑھتا جارہا تھا، جبکہ ایمر جنسی میں کسی مریض کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لیکر جانے والی ایمبولننسیں بھی ٹریفک میں پھنس جاتی تھیں ،تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موتڑ وے پولیس کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق گاڑیوں کا اتوار بازار منڈی میوشیاں سرائے کالا پل منتقل کردیا گیا ہے،
منظور احمد آپریشنل آفیسر بیٹ فور، یوسف استواری ایس پی او ، احمد علی پی او نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چھاچھی محلہ جی ٹی روڈ پر اتوار کے روز گاڑٰیوں کے اتوار بازار سے مسائل جنم لے رہے تھے جس کی بابت متعقلہ اداروں کے سربراہان کو آن بورڈ لیا گیا ،ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈ نے مسائل کا ادارک کرتے ہوئے منڈی میوشیا ں کی جگہ اتوار کے روز گاڑیوں کے اتوار بازار کے لئے مختص کردی،نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ٹیکسلا بیٹ کے افسران کا کہنا تھا کہ اتورا بازار کو مذکورہ جگہ سے ختم کرنے اور ٹریفک کے بہاو میں تسلسل لانے کے لئے کوششیں جاری تھیں،اس بات کا بھی ادراک کیا گیا کہ اتوار بازار کے ختم ہونے سے کئی افراد کا روزگار چھن جائے گا،
اس لئے مناسب جگہ اتوار بازار کو منتقل کرنے کے لئے متعقلہ اداروں کے سربراہان سے مشاورت کا سلسلہ جاری تھا،اتوار بازار منتقل ہونے سے چھاچھہ محلہ جی ٹی روڈ پر موجود گاڑیوں کے ڈیلرز بھی احسن طریقے سے کاروبار کر سکیں گے،منڈی میوشیا ں ٹیکسلا میں اتوار بازار شفٹ ہونے سے نہ صر ف ٹریفک میں خلل پیدا ہوگا بلکہ گاڑیوں کی خرید و فرخت کے لئے لوگوں کو سایہ اور پانی بھی میسر آئے گا،یشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ٹیکسلا سرکل کے افسران کے مطابق تمام شو رومز مالکان کو متنبہ کردیا گیا ہے،خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رو رعائت نہیں برتی جائے گی اور اس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا،آئندہ گاڑیوں کا اتوار بازار چھاچھی محلہ جی ٹی روڈ کی بجائے منڈی میوشیاں سرائے کالا پل پر لگے گا،