ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) بچھڑا کچھ اس ادا سے کے رت ہی بدل گئی ۔ ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا ، پی ٹی آئی کے ایم پی اے مرحوم محمد صدیق خان کی رسم چہلم کل پنڈ نوشہری خان میں ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان ،سابق ایم پی اے پنجاب اسمبلی محمد شفیق خان کے بھائی عمار خان، عبداللہ خان اور شاہ رخ خان کے والد (مرحوم) سابق ممبر پنجاب اسمبلی محمد صدیق خان اور انکی ہمشیرہ مرحومہ کی رسم چہلم کل 17 جولائی بروز اتوار دن گیارہ بجے انکے آبائی گاوں پنڈ نوشیری خان تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
سوگواران ممبر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے مرکزی راہنما غلام سرور خان، سابق ایم پی اے محمد شفیق خان، عمار صدیق خان نے تمام دوست احباب کو اس بابرکت دعائیہ تقریب میں شرکت کی استدعا کی ہے،کل دن گیارہ بجے قرآن خوانی ہو گی،دن ایک بجے اجتماعی دعا ہو گی جبکہ دن ڈیڑھ بجے شرکاء کے لئے طعام کا انتظام کیا گیا ہے۔