ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کا گرین سگنل کس کو ملنے والا ہے ممبران کی بے چینی میں اضافہ، ممبران کو فیصلہ سنانے کے لئے ہائی الرٹ کر دیا گیا چار اور پانچ دسمبر اسٹیشن نہ چھوڑنے کی ہدائت جاری، کب اور کس وقت پنجاب ہاوس طلب کیا جاسکتا اچانک پیغام آئے گا،فیصلے کی گھڑی دور نہیں۔
شہر کے عوام اور سیاسی حلقوں میںٹیکسلا کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے لئے قیاص آرائیاں زور پکڑ گئیں کچھ کا کہنا ہے کہ چئیرمین اور وائس چئیرمین کے ناموں کے لئے ع اور م سے شروع ہونے والے نام زیر غور ، کچھ کا کہنا ہے کہ قائد چوہدری نثار علی خان بہتر سمجھتے ہیں جس کے لئے مشاورت بھی ہوچکی ، تاہم ٹیکسلا میں شیڈول جاری ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں مختلف چے مے گوئیاں شروع ہوچکی ہیں، بظاہر طور پر جن ناموں کی نامزدگی کی توقع کی جارہی ہے ان میں شیخ ساجد محمود ، زیشان صدیق بٹ جنہوں نے پارٹی کو درخواست کے ساتھ ایک ایک لاکھ روپے کا فنڈ بھی دے رکھا ہے دوسری جانب ملک پرویز ٹھیکدار جن کے بار میں کہا جارہا ہے کہ انھوں نے بھی پچا س ہزار روے فنڈ دیا اس کے علاوہ سید محمود حسین شاہ نے بھی درخواست جمع کرا رکھی ہے باقی ناموں مین عارف جمیل ، شیخ وحید الدین کے نام بھی گردش کر رہے ہیں،گرین سگنل قائد چوہدری نثار علی خان نے دینا ہے جس کے بعد تمام ابہام ختم ہوجائیں گے ، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ٹیکسلا کا چئیرمین اور وائس چئیرمین مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا کیونکہ اس وقت ہاوس میں مسلم لیگ ن کے ممبران کی تعداد اٹھارہ جبکہ پی ٹی آئی کے ممبران کی تعداد بارہ ہے،مسلم لیگ ن واضح اکثریت کے ساتھ ہاوس میں موجود ہے۔
تاہم پی ٹی آئی نے عندیہ ظاہر کیا ہے کہ وہ کسی صورت بھی میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے جس کے لئے پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس بھی منگل کے روز ایم این اے غلام سرور خان کی سربراہی میں ہونے والا ہے تاہم زرائع کے مطابق سید عترت حسین شاہ ، سید مہتاب حسین شاہ ، ملک پرویز اور ملک ربنواز میں سے پی ٹی آئی کے امیدورا ہوسکتے ہیں ،گزشتہ روز مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ممبران کی حلف برداری پر زیشا صدیق بٹ کی جانب سے تمام مہمانوں کے لئے کمیونٹی ہال میں ضٰافت کا اہتمام کیا گیا تھا شائد انھیں بھی کوئی نوید ملی ہو ،اس موقع پر ایم پی اے ملک عمر فاروق ، تحصیل صدر فیاض خان تنولی کے علاوہ تمام کونسلران حضرات بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038