ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما شیخ زیشان سعید نے کہا ہے کہ سی پیک کا سہرا میاں نواز شریف کی قیادت کو جاتا ہے اس پروجیکٹ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ایران، روس اور دیگر ممالک سی پیک کا حصہ بننا چاہتے ہیں، سی پیک کی اہمیت ایٹمی پروگرام سے کم نہی ںاس سے بلا شبہ ملکی معیشت مضبوط اور ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف اور جنرل زبیر محمود حیات کی بطور چئیرمین جائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی تعیناتی خوش آئند ہے،تعیناتی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیا ن میں کیا ، شیخ زیشان سعید کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سربراہی میں نہ صرف پاکستان کا دفاع مضبوط ہوگا بلکہ سول اور ملٹری قیادت مل کر ملکی ترقی اور استحکام کے لئے کام کریں گی،انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر رہی ہیتاہم گڈ گورنس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی ترقی میں سب کو ملکر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، تاکہ ہمارے دشمن کے مذموم مقاصد خاک میں مل جائیں، شیخ زیشان سعید نے مزید کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے پاک فوج کے ساتھ پوری قوم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،سی پیک منصوبے کی افادیت بتاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ منصوبے سے پاک اور چین کے علاوہ خطے کے تمام ممالک کے مفادات منسلک ہیں،جبکہ ایران کے ساتھ معاشی و اقتصادی میدان میں روابط سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہونگے،سی پیک کے زریعے چالیس ممالک سے تجارت ممکن ہوسکے گی،انشا اللہ اکیسویں صدی میں پاکستان دنیا کے نقشہ پر ترقی یافتہ ملک بن کر ابھرے گا،گوادر پورٹ سے پہلا کارگو شپ کامیابی سے روانہ کر کے دونوں ممالک نے معاشی تعاون کے ایک ننئے دور کا آغاز کردیا ہے،اس پروجیکٹ کی اہمیت اور افادیت کو دیکھتے ہوئے ایران ، روس اور دیگر ممالک سی پیک کا حصہ بننا چاہتے ہیں ہمیں اس موقع سے بھروپر فائدہ اٹھانا چاہئے،اس میں کوئی شک نہیں اور نہ ہی دو رائے ہیں کہ گوادر بندرگاہ اور سی پیک جیسے منصوبے سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی ،بیرونی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038