ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سنیٹر طلحہ محمود فاونڈیشن کی جانب سے خانپور ، توفکیاں،، جولیاں میں مستحق افراد کو دیئے گئے عید پیکج میں بے ضابطگیوں کی اطلاعات،ٹوکن جاری کرنے کے باوجود متعد دغرباء عید پیکج سے محروم رہے،عید پیکج میں اپنے من پسند افراد کو نوازاگیا،غرباء منہ تکتے رہ گئے، عید پیکج سے محروم ہونے والی خواتین کی میڈیا سے گفتگو۔
تفصیلات کے مطابق سنیٹر طلحہ محمود فاونڈیشن کی جانب سے ہری پور خانپور حطار اور دیگر مضافاتی علاقوں میں رمضا پیکج مستحق افراد میں تقسیم کیا گیا اور یہ سلسلہ پورے مہینہ جاری رہا بعد ازاں مستحق افراد میں عید پیکج بھی تقسیم کیا گیا، لوگوں کا کہنا ہے کہ متعدد ایسے لوگ جنہیں راشن تقسیم کے سلسلے میں ٹوکن جاری ہوئے ،جب انکی باری آئی تو ٹرخا دیا گیا،جولیاں میں خواتین کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو عید پیکج تقسیم کیا گیا جو صاحب ثروت ہیں ،من پسند لوگوں نے غریبوں کے مال پر ہاتھ صاف کیا۔
توفکیاں میں لوگوں کا کہنا تھا کہ چند افراد میں راشن تقسیم ہوا جبکہ باقی ماندہ راشن ترناوا ایک مدرسہ میں چلا گیا،جبکہ مدرسہ کے لئے الگ راشن دیا گیا تھا،عید پیکج سے محروم ہونے والے مستحق افرادنے سنیٹر طلحہ محمو د سے اپیل کی ہے کہ رمضان پیکج اور عید پیکجکی تقسیم میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا جائے اوراس کی باقائدہ تحقیقات کرائی جائیں ، انکا کہنا تھا کہ سنیٹر طلحہ محمود بذات خود غریپ پرور اور خدمت انسایت سے سرشار شخصیت جنہوں نے ہمیشہ غریبوں کی امداد کی اور یہ سلسلہ نیک نیتی سے جاری رکھے ہوئے ہیں مگر جن لوگوں کو تقسیم کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے وہ پد نیتی کا مظاہرہ کرتے ہیں ، اور مستحق افراد کی بجائے ایسے لوگوں کو یہ پیکج تقسیم کرتے ہیں جنہوں اسکی ضرورت نہیں ،جبکہ حقیقی معنوں میں مستحق افراد اس سے محروم رہ جاتے ہیں،قبل ازیں بھی رمضان پیکج کی تقسیم میں بے ضابطگیوں پر لوگوں نے سنیٹر طلحہ محمود سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔