لوسر شرفو واہ کینٹ کے رہائشی دو نوجوان سگے بھائی خانپور ڈیم میں نہاتے ہوئے موت کی آغوش میں چلے گئے

hamad tahir and qazi khizer tahir

hamad tahir and qazi khizer tahir

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی ) لوسر شرفو واہ کینٹ کے رہائشی دو نوجوان سگے بھائی خانپور ڈیم میں نہاتے ہوئے موت کی آغوش میں چلے گئے،ہلاک ہونے والے دونوں نوجوان ایک ہی خاندان کے چشم و چراغ تھے، گرمی کی شدت کو کم کرنے اپنی فیملی کے ہمراہ خانپور ڈیم کے پر فضا مقام پر سیر و تفریح کی غرض سے گئے تھے ،۔
۔

غوطہ خورو ں کی مدد سے دونوں کی نعشیں نکال لی گئیں ، جب دونوں نوجوانو ں کی نعشیں گھر پہنچیں تو علاقہ میںکہرام مچ گیا ، لوگوں کی کثیر تعداد خبر سنتے ہی انکے گھر جمع ہوگئی اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی،خانپور ڈیم میںنہاتے ہوئے موت کی آغو ش میں جانے والے نوجوان سگے بھائی قاضی حماد طاہر اور قاضی خضر طاہر کی عمریں اٹھارہ ، انیس سال بتائی جاتی ہیں۔نما زجنازہ آج صبح نو بجے لوسر شرفو میں ادا کر دیا گیا ۔دونوں سگے بھائیوں کو آج سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں لوسر شرفو کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،۔