ٹیکسلا کی خبریں 20/5/2016

Saif ur Rehman

Saif ur Rehman

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی/ تحصیل رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک پی پی آٹھ کے جنرل سیکرٹری سیف الرحمان عطاری نے کہا ہے کہ لوگ مہنگائی بیروزگاری بھوک افلاس سے خود کشیوں پر مجبور ہیں ہمارے حکمرانوں کو اپنی مراعات بڑھانے کی پڑی ہے،قومی اور عوام مسائل پر تو کبھی بنائی گئیں قائمہ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس نہ ہوئے مگر پارلیمنٹرینز کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کی بات آئی تو سب متحد بھی ہوگئے اور متفق بھی ہوگئے،ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں ، مراعات اور سہولیات میں اضافے کے لئے چار قائمہ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس میں سفارشات تیار کی گئیں ، عوام کے ساتھ گھناونا مذاق کیا جارہا ہے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دورا ن کیا سیف الرحمان عطاری کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے، مراعات یافتہ طبقہ کو عوامی مسائل کی نہیں بلکہ اپنی ترجیحات عزیز ہیں،لوگ بھوک سے مر رہے ہیں مگر ارکان پارلیمنٹ کو اپنی مالی مراعات کی پڑی ہے، 99 فیصد پاکستانیوں کو علاج معرای تعلیم پینے کے صاف پانی ، سستی ٹرانسپورٹ ،اور دیگر بنیادی سہولتیں میسر نہیں،مگر ان غریب اورلاچار عوام کے منتخب نمائندوں کو تھر میں مرنے والوں ، سرکاری ہسپتالوں میں دوائوں سے محروم مریضوں ،آلودہ پانی پی کر بیمار ہونے والوںاور دھواں چھوڑتی ٹوٹی پھوٹی بسوں میں جانوروں کی طرح سفرکرنے والے ووٹروں کے سن سنگین ترین مسائل پر تو پارلیمنٹ میں کبھی آو از نہیں اٹھائی نہ ہی کوئی قرار داد پیش کی،یہ پارلیمنٹرینز 99فیصد پاکستانیوں کے مسائل پر کبھی متفق نہیں ہوئیغریب عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کبھی کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی،مگر جب اپنے لئے مفادات ، مرعات اور سہولیات حاصل کرنے کی جب بات آئی تو متفق بھی ہوگئے اور متحد بھی،اہم ملکی و قومی مسائل پر تو کبھی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس نہ ہوئے ،جب پارلیمنٹریز کو فائدہ دینے کی بات آئی تو چار قائمہ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس بھی ہوگئے ،جس میں ا س حوالے سے سفارشات تیار کی گئیں ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ انھیں وفاقی سیکرٹری اور لیفٹیننٹ جنرل کے مساوی تنخواہ، و دیگر مراعات دی جائیں،عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی لازمی قرار دینے کی آئینی شقوں پر عمل نہ کرنے والے حکومتی و اپوزیشن ارکان کواپنے مفاد کے لئے6 جولائی1970 کا وزارت داخلہ کا نوٹیفیکیشنیاد آگیا کہ ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی کو گریڈ بائیس کے مساوی مراعات دی جائیں،یاد رہے کہ اسوقت وفاقی سیکرٹری کو اوسط دو لاکھ تیس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ مل رہی ہے،ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ ہے کہ انھیں انکی بنیادی تنخواہ بھی وفاقی سیکرٹری کے برابر ہونی چاہئے،تین روز قبلقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قوائد و ضوابط کی زیلی کمیٹی نے تین روز قبل اجلاس میں ا س حوالے سے اپنی سفارشات تیار کی ہیں،جن کی بدھ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری دی گئی،زیلی کمیٹی نے ان کے حلقوں کے لئے پچا س ہزار روپے الاونس ،بجلی پانی کے بلز کے لئے پچا س ہزار،ٹیلی فونز کے ماہانہ چارجز د س سے بڑھا کر بیس ہزار روپے کرنے کی منظوری دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر ) تھانہ صدر واہ کینٹ پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ میاں بیوی سمیت تین تتلیاں چار بھنورے رنگے ہاتھوں گرفتار،نواب آباد ایک گھر میں چھاپہ کے دوران منشیات بھی برآمد،اشتہاری ملزم فرار،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ کینٹ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او عاطف ستار نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ بستی کے علاقہ منیر آباد میںبدنام زمانہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کے موقع سے تین خواتین اور چار مرد وں کو رنگے ہاتھوںگرفتار کر لیا،بتایا جاتا ہے کہ شاہد منظور نامہ شخص اپنی بیوی کے ساتھ ملکر جسم فروشی کا دھندہ چلا رہا تھا،ادہر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر نواب آباد میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا مگر ملزم موقع سے فرار ہوگیا،پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک اشتہاری ملزم کفائت اللہ نواب آباد کے ایک گھر میں موجود ہے،پولیس چھاپہ سے قبل ہی مالک مکان نذاکت خان ولد محمدیوسف موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، تاہم پولیس نے مذکورہ مکان سے بھاری مقدار میں ہیروئن اور چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلاموبائل نمبر0300-5128038