ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے کہا ہے کہ مسالک اور قومیں ہماری پہچان ہیں،فرقہ واریت اور انتہا پسندی کو ہوا دینے والے ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں،امت خیر اور امت واحدہ بن کر ہی ہم دنیا میں بلند وقار حاصل کر سکتے ہیں،احکام خداوندی پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی دنیا و آخر ت سنوار سکتے ہیں،ہمیں اللہ کو راضی کرنے کے لئے سچے دل سے گناہوں سے توبہ کر کے اللہ کے حضور جو عالمین کا رب ہے سے رجوع کرنا ہوگا ،اسلام نے ہمیں وہ شریعت دی جس میں ہلال اور حرام کا تصور واضح ہے،بلا شبہ قرآن آئین زندگی بشر ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے شاہ ولی ہاوس میں سید ریاض حسین شاہ کی اہلیہ کی رسم چہلم کے سلسلے میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اللہ کی بندگی کی عبادت کی اللہ نے انکی یاد کو پوری دنیا میں پھیلا دیا،ہم اس زات پاک کی دی گئی نعمتوں کی جتنی بھی شکر گزاری کریں کم ہے،انھوں نے کہاکہ ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہئے جہاں ہم سے دنیا میں کئے گئے اعمال کی پوچھ گچھ ہوگی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہاسنان جب عقل کو ایمان پر قربان کرتا ہے تو اسے مسلمان کہتے ہیں،ہدائت کی جانب لانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر بھیجے،مومن کی نشانی ہے کہ اس کی قبر کو تا حد نگاہ کشادہ کردیا جاتا ہے،اسکی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دیا جاتا ہے،ماں کی قدرو منزلت کا زکر کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جس کے ماں باپ راضی ہوں اس سے رب راضی ہوتا ہے،یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر زی روح نے موت کا مزا لازمی چکھنا ہے،والدین کی اطاعت اور فرما برداری اسے جہنم کے عذاب سے بچاتی ہے،سید ریاض حسین شاہ کی رہائش گاہ شاہ ولی ہاوس می منعقدہ دعائیہ تقریب میں ایم این اے غلام سرور خان،بلدیہ ٹیکسلا کے کونسلران طاہر محمود طاہری ، شیخ ساجد محمود، ملک پرویز ، ملک ربنواز ،چئیرمین یو سی عثمان کھٹر ملک ایاز محمود،سید مہتاب حسین شاہ،صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن سید رفاقت حسین شاہ ایڈووکیٹ، سید سلطان شاہ کاظمی، سید چن شاہ کاظمی،ملک ریاض اعوان، نجیب عباسی،قدیم خان،شکیل صراف،ملک عمیص رشید،سفیر خان،زیلدار سید ظہیر الحسن شاہ،قبل ازیں سید ریاض حسین شاہ کے بیٹوں ایڈووکیٹ سید مبشر علی نقوی،سردار سید عمران علی شاہ، سردار سید محمد علی شاہ، سردار سید حیدر علی شاہ نے تقریب آمد پر مہمانوں کا استقبال کیا ، اختتامی دعا میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ حولیاں طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے افراد کے لئے بھی دعائے مغفرت کی گئی،شاہ ولی ہاوس میں صبح سے ہی قرآن خوانی اور ثنا خوانی کا سلسلہ جاری تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)نو سر باز لوگوں نے پولیس کے ساتھ ساز باز کر کے میرے والد پر بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ بنایا،ہمیں انصاف کی دھائی پر پولیس نے بری طرح دھدکار دیا،متاثرہ شخص کا بیٹا انصاف کی دھائی کے لئے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا پہنچ گیا ،چیف جسٹس آف پاکستان ہمارے ساتھ روا جانے والے ظلم کا نوٹس لیں ، پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا احتساب ہونا چاہئے ،پولیس کی بربریت کا نشانہ بننے والے شاہ رحمان کے بیٹے شہزادکی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق شاہ رحمان کے بیٹے شہزادنے ظلم کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ ہم انتہائی غریب لوگ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں آپ سے فریاد کرتے ہیں میرے والدشاہ رحمان ولد عبدالغنی پرنعیم خان اور مسرت شاہ جو نوسر باز گروپ اور پولیس کے ساتھ ملکر کمزور اور غریب لوگوں پر جھوٹی ایف آریں کرنے میں مشہور ہیں مقدمہ نمبر 601جو 23-11-2016 تھانہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا سراسر نانصافی کر کے نامزد کیا گیا جس میں سوا سال قبل کے ایک جھوٹے اور بے بنیاد واقعہ بنا کر میرے والد پر کلا شنکوف ڈالی گئی میرے والد صاحب سے 40 لاکھ لوٹنے والے نوسر باز گروہ نے ملکر پولیس کو پیسے دے کر FIRکٹوادی تا کہ ہم اپنے پیسوں کا تقاضا کرنا چھوڑ دیں سی پی او نے معاملے کی انکوائری کرنا تک کی زحمت نہ کی اور FIRکے آڈر کر دئیے کیا اس ملک میں انصاف مانگنے کی یہ سزا ہے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے انصاف کی اپیل ہے خدارا ہم پر رحم کیا جائے اور ہمیں بتایا جائے کہ ہمارا قصور کیا ہے ۔پولیس ہمارے گھر پر چھاپے مار رہی ہے اور ہمیں ہراساں کیا جارہاہے اور ہمیں ڈر ہے کہ میرے باپ کو جان سے ہی نہ مار دیا جائے جناب عالی آج سے 7 سال قبل 07-06-2009مسرت شاہ نامی شخص نے فراڈ کے ذریعے میرے والد سے 40لاکھ زمین دینے کی غرض سے رو برو گواہان ہتھیا لئے اور در بدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد میر ے والد نے مسرت شاہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی اور24-06-2016 کو پیسے وصول کرنے کے لیے مقدمہ نمبر 304درج کروایا مسرت شاہ اور نعیم خان نے ہمیں پیغام بھیجا کہ پیسوں کے تقاضے سے باز آ جاو ورنہ بہت برُا ہو گا ۔مگر ہمیں کیا معلوم تھا کہ ہمارے ملک کے پولیس افسران اتنے اندھے اور لا لچی ہیں کہ اُلٹا ہم پر ہی جھوٹامقدمہ بنا دیا جائے گا ہماری آپ سے درخواست ہے کہ خدارا ہم پر رحم کیا جائے ہماری للہ تعالی کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان ،میڈیا اور خصوصی طور پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آپ سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں کہ معاملے کی مکمل اور شفاف انکوائری کروائی جائے اور میرے والد پر جھوٹی FIRخارج کی جائے اور خدا کے واسطے پولیس کے ان افسران سے پوچھا جائے کہ شریف شہریوں کے ساتھ انصاف مانگنے کی یہ سزا کیوں معاملہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری ہونی چاہئے۔
Rasme Chehlam Taxila
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038