ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا کے علاقہ توحید آباد میں قتل کی لزرہ خیز واردات، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر بائیس سالہ نوجوان کو گولیوں سے چھلنی کر دیا، ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہو گئے، قتل کی اصل وجوہات منظر عام پر نہ اآسکیں، قتل کی تفتیش پر مامور ایچ آئی یو ڈیپارٹمنٹ کے اراکین نے موقع پر پہنچ کر شواہد لئے،تفصیلات کے مطابق توحید آبد میں دن دھاڑے نامعلوم مسلح افراد قاسم ولد مشتاق کے گھر گھس آئے اور آتے ہی قاسم پر اندھا دھد فائرنگ شروع کردی،جس سے بائیس سالہ قاسم موقع پر ہی ڈھیر ہوگیا،بتایا جاتا ہے کہ قاسم نے ابھی کچھ عرصہ قبل ہی شادی کی تھی جبکی اسکی ایک کمسن بیٹی بھی ہے جو اسوقت گھر سے باہر کھیل رہی تھی،یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ پولیس کہ پولیس زرائع کے مطابق جب وہ قتل کی جگہ پنچے اور بغور معائنہ کیا تو حیرت کی بات ہے کہ فائرنگ تو ہوئی مگر گولیوں کے خالی کھوکھے بھی موقع سے غائب تھے۔
جس پر تفتیش کا رخ کسی اور طرف بھی جاسکتا ہے،پولیس نے بائیس سالہ قاسم کی نعش پوسٹمارتم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی،یاد رہے کہ قتل کی وارداتوں میں تفتیش کے لئے ایچ آئی یو ڈیپارٹمنٹ اس ضمن میں تفتیش کرتا ہے اطلاع ملتے ہی ایچ آئی یو ڈیپارٹمنٹ کے ایس آئی تنویر ،ایس آئی یاسرموقع پر پہنچ گئے جبکہ قتل کی تفتیش میں مطلوب ضروری شواہد موقع واردات سے اکھٹا کیے،پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف زیر دعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغا زکردیا گیا ہے ، ادہر مقتول کے بھائی کے مطابق انکی کسی سے ذاتی دشمنی نہ ہے،پولسی قتل کیا صل وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ادہت د دھاڑے توحید آباد میں قتل کی واردات کے بعد لوگوں میں خوف وہراس کی فضاء پیدا ہوگئی ہے۔