ٹیکسلا کی خبریں 13/8/2016

SHEIKH ZESHAN SAEED

SHEIKH ZESHAN SAEED

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابرعلی سے) مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ زیشان سعید نے کہا ہے کہ زندہ قومیں قومی تہوار جوش و جذبے سے مناتی ہیں،چودہ اگست ہمیں آباو اجداد کی قربانیوں کی یاددلاتا ہے،ایک پر امن اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے وہی پاکستان جوچودہ اگست کو ہمارا مقدر بنی تھی،دہشتگردی کے خلافجنگ میں پاکستان نے ان گنت قربانیاں دیں ، مضبوط پاکستان کی تعمیر کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ، شیخ زیشان سعید کا کہنا تھا کہ چودہ اگست تجدید عہد کا دن ہے ہم آج کے دن پاک افواج کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دہشتگردی کی جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اس ملک کی حفاظت کی،انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ، میاں نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت پر کارکنان کو فخر ہے وہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ ن کی مربوط پالیسیوں کے باعث ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا،یوم آزادی کو شایان شان ناتے ہوئے ہمیں اس عہد کا اعادہ کرنا ہے کہ روشن پاکستان کے خواب کو حقیقت سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں اور وسائل بروے کار لاتے ہوئے پاکستان میں ترقی ، خوشحالی اور استحکام کے سفر کو مزید تیز کرنا ہے،مسلم لیگ ن کا ویژن بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور عوام کو خوشحال کرنا ہے ، پاک چائنا اکنامک کوریڈر منصوبہ ملکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

MUHAMMAD FAISAL IQBAL

MUHAMMAD FAISAL IQBAL

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابرعلی سے) پاکستان آواز خلق پارٹی کے چئیرمین محمد فیصل اقبال نے کہا ہے کہ پوری قوم کو ملکی ترقی کے لئے تمام سیاسی و مذہبی تفرقات سے بالاتر ہوکر کو متحد ہوکرکام کرنا ہوگا،دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے حکومت کو ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی،سانحہ کوئٹہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے،دہشتگردوں نے امن کے شہر کوخون میں نہلا دیا،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،ہمارے اباو اجداد نے پاکستان حاصل کرنے کے لئے جو قربانیوں دیں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا،محمد فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانا چاہئے جس نے ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازا،انکا کہنا تھا کہ قوم جشن آزادی کے موقع پرشہدا وطن کو دعائوں میں ضرور یاد رکھے، جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں،انھوں نے سانحہ کوئٹہ کی پر زور الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Molana Muhammad Tahir Haidri

Molana Muhammad Tahir Haidri

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابرعلی سے) پاکستان راہ حق پارٹی کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر راولپنڈی میں عظیم الشا ن ریلی کا انعقاد ،پاکستان زندہ باد ریلی اتوار کے روز صبح دس بجے مریڈ چوک سے شروع ہوکر پریس کلب راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوگی،کارکنان کی کثیر تعداد ریلی میں شرکت کرے گی، پی پی دس اور پی پی گیارہ کے کارکنان کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحصیل راولپنڈی مولانا محمدطاہر حیدری نے کہا کہ پاکستان راہ حق پارٹی ملک میں امن کی خواہاں ہے،ملک دشمن عناصر جو ملک کا امن تہہ و بالا کرنے پر تلے ہوئے ہیں ،انکا مذہب اسلام سے کوئی تعلق نہیں، امن و امان کے قیام اورملکی استحکام کے لئے ہمیں بحیثیت قوم اپنا قومی و ملی فریضہ سرانجام دینا ہوگا،محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا ہوگا،ملکی ترقی اور آنے والی نسلوں کے تابناک مستقبل کے لئے ہمیں آپس میں اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، کیونکہ ایک متحد قوم ہی ملکی استحکام کی ضامن ہے،پاکستان راہ حق پارٹی نے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ امن و امان کے قیام میں مکمل معاونت فراہم کی اور آئندہ بھی اس روش کو برقرار رکھا جائے گا،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد طاہر حیدری کا کہنا تھا کہ پارٹی کی فعالیت کے لئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں،جلدراولپنڈی کے تمام حلقوں اور یونین کونسلوں کی سطح پر پارٹی کو منظم کیا جائے گا،انکا کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی مسائل بلا تفریق حل ہونے چاہیں ،پاکستان راہ حق پارٹی کے کارکنان عوامی فلاح و بہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں،جبکہ پارٹی کی قیادت انکی پشت پر کھڑی ہے،اس موقع پرقاری عبدالوحدتنولی،قاضی صلاح الدین،مولانا حسن ، محمد بشیر، مقبول کے علاوہ کثیر تعداد مین کارکنان موجود تھے، اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ پاکستان راہ حق پارٹی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان پاکستان زندہ باد ریلی مریڈ چوک سے شروع ہوکر پریس کلب راولپنڈی اختتام پذیر ہوگی ،کارکنان کو تلقین کی گئی کہ وہ دوست احباب کے ساتھ راولپنڈی میں منعقدہ پاکستان زندہ باد ریلی میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔