ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) پانامہ لیکس پر واویلاکرنیوالے شوکت خانم کیلئے اکٹھے ہونیوالے خیراتی چندے کی تفصیلات قوم کے سامنے لائیںساڑھے تین سو ایکڑ کے مکان میں رہنے والوں کو قوم کے مسائل سے کوئی سروکار نہیںمیاں محمد نواز شریف قوم کے مسیحا ہیںپانامہ لیکس کابے بنیاد پراپیگنڈہ کرنیوالے منہ کی کھائیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے صدرراجہ عامر سعید نے اپنے ایک بیان میں کیاراجہ عامر سعید نے کہا کہ میاں نوازشریف کا ماضی اور حال پوری قوم کے سامنے ہے مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت کی کارکردگی سے خائف عناصر سے ملک وقوم کی ترقی اور استحکام ہضم نہیں ہو رہا ہے پانامہ لیکس پاکستان کیخلاف ایک گھناؤنی سازش ہے ن لیگ اور نواز شریف پرتنقید کرنے والے پہلے اپنی پارٹی کی خبر لیںانٹرا پارٹی انتخابات میں پی ٹی آئی کے قائدین ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں،مسٹر یوٹرن کے احمقانہ خواب کبھی پورے نہیں ہونگے۔،مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے ،انشااللہ سازشیں کرنے والے پہلے بھی بے نقاب ہوئے اور آیندہ بھی قوم سے منہ چھپاتے پھریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی)پاکستان تحریک انصاف کے مقامی راہنما ملک اسد امیر نے کہا ہے کہاانٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کا حق ہر کارکن کو آزادانہ طور پر حاصل ہے ، کارکنوں کو یہ پورا پورا حق حاصل ہے کہ وہ اپنے لئے بہتر سے بہتر امیدوار کا چناؤ کریں جو کہ پارٹی کے ساتھ بھی مخلص ہو اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ بھی،ہم جمہوری روایات سے آشنا لوگ ہیں اور کھلے دل سے پارٹی کارکنوں کے انتخاب کا احترام کرنے والوں میں سے ہیں ،کارکنوں کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر ہو گا،جتنی عزت پارٹی کارکنوں نے دی ہے وہ میری زندگی کا سب سے زیادہ قیمتی اثاثہ ہے،ہار جیت سیاست کا حصہ ہے،کچھ لوگ جیت کر بھی ہار جاتے ہیں اور کچھ لوگ ہار کر بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں، ہم نے عوام اور پارٹی کارکنوں کی خدمت کرنے کا جو بیٹرہ اٹھا یا ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔،پارٹی کارکن اور مخلص دوستوں کی وجہ سے میرا حوصلہ بلند ہے، جو بھی فیصلہ کریں گے پارٹی کارکنوں اور دوستوں کی رہنمائی اور باہمی مشاورت کے بعد ہی کروں گا،جتنے بھی امیدوار انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لیں گے سب کو کھلے دل سے خوش آمدید کہوں گا، کسی سے بھی کوئی ذاتی عناد نہیں ہے سب میرے لئے قابل احترام اور قابل عزت ہیں ، انٹرا پارٹی الیکشن انشاء اللہ ایک اچھے اور دوستانہ ماحول میں ہی ہوں گے اور پارٹی کارکن آزادانہ طور پر اپنے رائے حق دہی استعمال کر سکیں گے، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان موروثی سیاست کیخلاف ہیں، ہم نے اپنے حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے انقلابی ویژن کو گھر گھر ، محلہ محلہ، گلی گلی پہنچانا ہے اور اس کے لئے کارکنوں کو چاہیئے کہ وہ دن رات ایک کر کے یہ پیغام عوام کو پہنچائیں پاکستان تحریک انصاف ایک جمہوری سیاسی پارٹی ہے اور اس میں کوئی بھی ڈکٹیٹر شپ موجود نہیں ، یہاں تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہی کئے جاتے ہیں اور کوئی بھی فیصلہ زبردستی کارکنوں پر مسلط نہیں کیا جاتا ہے اس وجہ سے ہماری پارٹی میں کارکن آزادنہ طور پر پارٹی کی مضبوطی کے لئے بے خوف و خطر کام کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی)پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ٹیکسلا/واہ/حسن ابدال چیپٹر کے چیف پیٹرن ڈاکٹر شاہدنواز ملک، صدر ڈاکٹرسید اسد علی،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر الہی بخش اعوان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں نہتے ڈاکٹرز پر پولیس و دیگر اداروں کی جانب سے تشدد قابل مذمت ہے، ڈاکٹرز نے ہمیشہ انسانیت کی بے لوث خدمت کا فریضہ سر انجام دیا ہے، مگر جب وہ اپنے جائز مطالبات کے لئے احتجاج کی راہ مجبوراً اختیار کرتے ہیں تو نہ صرف ان پر بہمانہ تشدد کیا جاتا ہے بلکہ اکثر اوقات انکے ساتھ انسانیت سوز سلوک روا رکھا جاتا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے تمام عہدیداران و ممبران کوئٹہ واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ تشدد کی راہ اپنانے کی بجائے ان میسحائوں سے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جائے اور اس پر تشدد واقعہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیجائے تاکہ مستقبل قریب میں اس طرح کا واقعہ رونما نہ ہو سکے جس ملک میں انسانیت کی دن رات خدمت کرنے والوں پر لاٹھیاں برسائی جائیں اور شیلنگ کی جائے وہ کیسے سکون سے اپنے فرائض منصبی ادا کر سکتے ہیں،حکومت تشدد کے بجائے مذاکرات کے زریعے اس مسلے کا پر امن حل نکالے۔انک کہنا تھا کہ حقوق کی جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز کے ساتھ ہیں،اور ان پر ہونے والے پر تشدد واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی)ڈی آئی جی راولپنڈی فخر سلطان راجہ کا اچانک دورہ ٹیکسلا میوزیم ،اپنے دورے کے دوران میوزیم میں سکیورٹی نظام چیک کیا ِ ناقص سکیورٹی انتظامات پر برہمی کا اظہار، میوزیم کے اندر سکیورٹی کے حوالے سے جو کیمرے نصب تھے وہاں کمرے میں کوئی بھی ڈیوٹی پر موجود نہ تھا گیٹ پر پولیس افسران موجود نہ ہونے پر اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا جبکہ میوزیم کیمپس کے اندر آر پی او نے اپنے دورے کے دوران تمام انتظامات چیک کرتے ہوئے بیرونی دیواروں پر سرچ لائٹس اور میوزیم کے عقبی حصے میں کوئی سکیورٹی اہلکار نہ ہونے پرسرزنش کی، آر پی او کے پہنچنے پر ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل محمد سلیم خٹک اور ایس ایچ او ٹیکسلا محمد اصغر چانڈیو بھی موقع پر موجود تھے ڈی آئی جی راولپنڈی نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر تمام پبلک پوائنٹس پر سکیورٹی سخت سے سخت کی بنائیں اور تمام انتظامات سکیورٹی کے حوالے سے بہتر کئے جائیں جبکہ ان مقامات پر تجربہ کار نوجوانوں کی تعیناتی کی جائے تاکہ آنے والے سیاحوں کو ہر قسم کا تحفظ مہیا ہو سکے ملک میں دہشتگردی جیسے واقعات پیش نظر اور سانحہ لاہور کے بعد سیاحوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے پولیس افسران اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کے جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا میوزیم تفریحی مقام ہے جس کا نام پوری دنیا میں مشہور ہے جہاں پر بیرونی ممالک کے سیاح بھی آتے ہیں اور مقامی لوگ بھی اپنے بچوں کو کھنڈرات اور آثار قدیمہ کے متعلق آگاہی دلانے کے لئے یہاں پر موجود ہوتے ہیں ان کی جان ومال کاتحفظ کرنا پولیس کا اولین فرض ہے مگر ٹیکسلا میوزیم کے دورہ کے دوران مجھے سخت مایوسی ہوئی ہے کہ یہاں سکیورٹی کا کوئی بھی انتظام معقول نہ ہے اور نہ ہی ٹیکسلا میوزیم کے ذمہ دار افسر موجود ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا میوزیم میں کوریٹر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ سکیورٹی کے لحاظ سے ایک ذمہ دار کو 24 گھنٹے ڈیوٹی پر تعینات کرے تاکہ میوزیم کے اندر آنے والے ہر فرد کے متعلق جانچ اور چیکنگ ہو سکے مگر یہاں گیٹ پر نہ کوئی سکیورٹی اہلکار ہے اور نہ ہی چیک کرنے کا کوئی آلہ موجود ہے اور نہ ہی کوئی آفیسر موجود ہے ڈی آئی جی راولپنڈی نے ڈپٹی ڈائریکٹر میوزیم ارشاد خان سے کہا کہ میوزیم کے چاروں اطراف دیواروں پر خار دار تار تو لگا رکھی ہے مگر یہاں کوئی بھی رات کی تاریکی میں سرچ لائٹ کا انتظام نہ ہے چاروں طرف فوری طور پر سکیورٹی انتظامات کے تحت سرچ لائٹیں لگائی جائیں اور میوزیم کے چاروں اطراف رات کو سکیورٹی اہلکاروں کے لئے کیبن بنائے جائیں تاکہ 24 گھنٹے سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے سکیں میں اپنے دورے کے دوران یہ احکامات جاری کرتا ہوں کہ یہاں پر سکیورٹی بہتر سے بہتر بنائی جائے اگر کوئی بھی واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری میوزیم کے ذمہ دار افسران پر ہو گی میں مزید اپنے پولیس اور فرض شناس افسران کی تعیناتی میوزیم چوکی پر کروں گا تاکہ وہ سکیورٹی بہتر سے بہتر بنائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی)ٹیکسلا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ریاض حسین اعوان کے صاحبزادے ،مرکزی انجمن تاجران کے چیف آرگنائزر حاجی ناصر محمود کے بھتیجے حسیب ریاض اعوان رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے انکی دعوت ولیمہ مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ،دعوت ولیمہ میں ممبر قومی اسمبلی غلام سرسر خان، ممبر پنجاب اسمبلی محمد صدیق خان، سابق ایم پی اے شیخ محمد انور، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خان سفیر خان، رئیس آف ٹیکسلا سردار سید محمد علی شاہ، غلام مصطفیٰ ملک اعجاز صراف،سید ضیاء حسین شاہ،سابق ناظمین ملک عظمت محمود، حاجی فرخ مغل، حاجی غلام حسن خان، حاجی شیخ صوفیان مسعود، سید چن شاہ کاظمی، سردار خیراللہ خان، راجہ شیراز احمد شیرازی، چئیرمین ملک ایاز محمود، چئیرمین ملک سہیل،ممبران میونسپل کمیٹی سید مہتاب حسین شاہ، سید گلزار شاہ، ملک عمران ٹونی، محمد ایوب صراف، سید سرفراز شاہ، سید عترت حسین شاہ، ملک ربنواز، ملک مشتاق، سعود القیصر،ملک طارق محمود،ملک خورشید، نعیم کپتان،حسنین رضا نقوی،شیخ قیصر،،حاجی رحمت اللہ خان، ممبر کینٹ بورڈ واہ ملک احتشام اقبال، ادریس خان ڈی سی، انجمن تاجران کے صدر شیخ ضیاء الدین، جنرل سیکر ٹری سردار زبیر خان، ڈاکٹر عبدالحفیظ علوی،ملک عمر حیات، سید مشتاق نقوی، قاضی خلیل الرحمن، ملک علی محمد، ملک قیصر گجر، ملک مسعود گجر، ملک غلام ربانی، ملک قیصر، رخمت شاہ، اظہر سعید، نوید بوبی، سید ہاشم شاہ، ملک اظہر بھٹہ، ماسٹر نثار خان، وحید شاہ کاظمی، ملک نسیم حیدر، ملک افتخار اعوان، ملک شاہد نواز، ملک نبیل، یاسر بوبی، میر موسیٰ رضا، ملک فخر زمان، ملک وقاص، طارق مغل، لیاقت حیات خان، ملک جاوید آف ملک ااباد، راجہ مشتاق ترک، امجد خان، ڈاکٹر بنگش،حاجی جاوید صراف، انجینئر سید مظہر حسین شاہ، حاجی اکرم القمر، ناظم خان، ملک عمران، ملک منور، اشرف خان،ظہیر اقبال، ملک جاوید، چوہدری امجد، چوہدری احسن علی،سول و فوجی افسران، وکلائ،ڈاکٹرز،صحافیوں،سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی،حاجی ناصر محمود اعوان، حاجی اعجاز حسین اعوان، ٹیپو سلطان اعوان نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
Dawte Walima Taxila
ڈاکٹر سید صابر علی ٹیکسلا12-4-2016 موبائل نمبر0300-5128038