ٹیکسلا میں شاعرہ سیما نقوی کے اعزاز میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا

Mushaira

Mushaira

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) نیند ٹوٹی فضا کی دستک پر، خواب پلکوں سے جھڑ گئے میرے، حلقہ تخلیق ادب ٹیکسلا کے زیر اہتمام صحافی و ادیب حسن علی طاہر کی رہائش گاہ مسلم کالونی ٹیکسلا میں شاعرہ سیما نقوی کے اعزاز میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت معروف ادیب و شاعر ڈاکٹر وحید احمد کر رہے تھے جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر جاوید احمد شریک تھے، مشاعرہ میں نقابت کے فرائض نوجوان شاعرحفیظ اللہ بادل ادا کررہے تھے، محفل مشاعرہ میں واہ کینٹ ، ٹیکسلا ، حسن ابدال ، اٹک ، فتح جنگ ، اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے شعراء احسان اصغر ،صدام فدا ،شکیل شاکی،نیئر سیف،شبیر اشکی،کہوٹہ سے حسیب علی،تصور حسین تصور،نویدفدا ، اختر رضا سلیمی،حسن حسین، ہری پور کے وسیم عباس ،فیصل ساغر، میزبان تقریب حسن علی طاہر،مظہر حسین سید،شمشیر حیدر،عقیل،ناصر عباس چوہدری،محترمہ مومنہ،عبدالقادر،، طالب انصاری،ودیگر شعرانے اپنا پنا کلام پیش کیا اور شرکاء سے خوب داد وصول کی،مہمان اعزاز میں منظر نقوی ،امداد آکاش ، اور رحمان حفیظ محفل مشاعرہ کی زینت بنے ہوئے تھے ممتاز شاعرہ سیما نقوی جن کے اعزاز میں محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا نے ترنم سے کلام پیش کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں انھوں نے کچھ یوں لب کشائی کی، نیند ٹوٹی فضا کی دستک پر،خواب پلکوں سے جھڑ گئے میرے،ٹھن گئی یوں میری مقدر سے ،کام بنتے بگڑ گئے میرے،اور اک گڑھا ٹوٹ کیا گیا۔

میرا،لوگ افسانے گڑ گئے اے دنیا کے منصفو سلامتی کے ضامنوں کے خالق کہوٹہ سے تشریف لائے ہوئے شاعر جاوید احمد نے ا پنا کلام کچھ اس طرح پیش کیا،جو اپنے ہونٹوں میںلفظ اس نے دبا لیا تھا،اسی سے میں نے غزل کا مطلع اٹھا لیا تھا،بڑی مہارت سے گفتگو میںملایا اس نے،وہ جھوٹ جو آتے آتے اس نے بنا لیا تھا، ڈاکٹر وحید احمد صدر محفل کو سٹیج سیکرٹری نے شہنشاہ ادب اور شہنشاہ محفل کا خطاب دیتے ہوئے کلام پیش کرنے کی دعوت دی ڈاکٹر وحید احمد نے کلام پیش کیا ،انکا کہنا تھا کہ شاعری کی عمر شاعر کی عمر سے نہیں ملائی جاسکتی۔شہنشاہ کا خطاب تو بڑی بات ہے میں تو ادب کا ایک ادنیٰ طالب علم ہوں، ٹیکسلا میں جب بھی کوئی ادبی محفل ہوتی ہے جاندار ہوتی ہے خوبصورت شاعری سننے کو ملی ، اپنی پرانی نظم جس کا عنوان تھا شفافیاں کلام پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہابھی لنگر نہیں ڈالا،تکونی باغباں کی رسیاں ڈھیلی نہیں کیں،تمھیں یہ علم ہونا چاہئے کہ ہم جب اپنے تیر پر دشمن کی بائیں آنکھ لکھتے ہیں، تو بائیں آ نکھ ہوتی ہے کبھی ابرو نہیں ہوتا،میزبان تقریب نواجون شاعر حسن علی طاہر نے تمام شعراء کا شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا اپنا کلام پیش کرتے ہوئے حسن علی طاہر کا کہنا تھا،بولو اس طرح سے کہ کوئی بولتا نہ ہو،خاموش یوں رہو کہ ہمیں گفتگو لگے،وہ جو عہد مہرو وفا ہوا،تجھے ہے خبر کہ وہ کیا ہوا،وہ امین حجرو وصال تھا،نہ ہی مل سکا نہ جدا ہوا،

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038