تھانہ ٹیکسلا میں مسلم لیگی کارکنان کے خلاف بے بنیادمن گھڑت مقدمات کے اندارج

SHEIKH MURSALEEN AHMED

SHEIKH MURSALEEN AHMED

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) تھانہ ٹیکسلا میں مسلم لیگی کارکنان کے خلاف بے بنیادمن گھڑت مقدمات کے اندارج پر عوامی حلقوں کا ردعمل، پس پشت عناصر نے ذاتی مخالفت نکالنے کے لئے عوامی کونسلر شیخ ساجد محمود انکے بھائیوں اور خاندان کے دیگر افراد پر بے بنیاد مقدمات بنوائے ،سرائے کالا چوک میںبجلی کی طویل بندش اور واپڈا کا محلہ منظو رآباد کے مکینوں سے سوتیلی ماں جیسے سلوک پر عوام کا ردعمل اور پر زور احتجاج کے دوران جہاں مسلم لیگ کے کونسلر شیخ ساجد محمودکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا وہاں انکے بھائیوں اور عزیز اقارب کو بھی نہیں چھوڑا گیا حتی کے شیخ ساجد محمودکونسلر کے بڑے بھائی راول گڈز کے مالک شیخ مرسلین احمد جو کہ آج کل احتجاج کرنا تو کجا بستر سے بھی نہیں اٹھ سکتے موصوف کافی عرصہ سے کمر کے مہروں کی تکلیف میں مبتلا ہیں، پولیس نے انھیں بھی نہ بخشا ، ادہر راول گڈز کے مالک شخ مرسلین کو جب اپنے خلاف مقدمہ کے اندراج کا علم ہوا تو انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت شیخ ساجد اور اسکے خاندان والوں کو عتاب کا نشانہ بنایا گیا ہے ، جو لوگ پس پردہ یہ جال بن رہے ہیں میں انھیں کہتا ہوں کہ اگر ان کے اندر اخلاقی جرات ہے تو آئیں سر میدان آکر ہمارا مقابلہ کریں ،

جال بن کر پولیس کو گمراہ کیا گیا ایس ایچ او چانڈیو نے تمام ڈرامہ ان افراد کی خوشنودی کے لئے کیا جنہو ں نے پولیس سے غلط کام کروایا، ایس ایچ او نے بھی بغیر تسلی و تصدیق کے وہ کام کر دکھایا جو کسی بھی ذمہ دار فرض شناس افسر کو زیب نہیں دیتا اس سے تو صاف لگتا ہے کہ پولیس کو بھاری قم بطور رشوت دی گئی تاکہ یہ سب ڈرامہ رچایا جاسکے ، شیخ مرسلین کا کہنا تھا کہ ہم ان مقدمات سے ڈرنے والے نہیں نہ جھک کر کوئی کام کریں گے ڈنکے کی چوٹ پر عوام کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد میں پیش پیش رہیں گے شیخ ساجد محمود بطور کونسلر ان لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے آگے ہوئے جو انکا حق بنتا تھا ، لیکن یہاں تو الٹی گنگا بہہ رہی ہے مسلم لیگ ن کے خلاف ایک ٹولہ بر سر پیکار ہے انکے ساتھی چھپ کر وار کرنے میں مصروف ہیں جو اصل چہرہ بے نقاب ہونے کے خوف سے آگے نہیں آتے ،انھوں نے کہا چوروں کی طرح منہ چھپا کر وار کرنے کی بجائے اگر ہمت ہے تو سامنے آئیں ،ان گیدڑوں سے ہم ڈرنے والے نہیں نہ ہی اس قسم کے اوچھے ہتکنڈے ہماری راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔انھوں نے پر امن احتجاج میں شامل افرد پر بے بنیاد مقدمہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کاہ کہ پولسی ان افراد کے ہاتھوںکٹ پتلی بنی ہوئی ہے جو بگاڑ کی سیاست میں پیش پیش ہیں ،یہ لوگ در اصل ٹیسکلا کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں انکا بھرپور احتساب ہونا چاہئے، یاد رہے کہ پولیس نے مسلم لیگ کے کونسلر شیخ ساجد محمود سمیت سینکڑوں واپڈا کے خلاف احتجاج میں شامل افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ،