ٹیکسلا پولیس نے ایک نجی شادی حال میں چھاپہ مار کر فحاشی شو کراے والے ڈانسر گرفتار کرلیے

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا پولیس نے ٹمبر مارکیٹ کے قریب ایک نجی شادی حال میں چھاپہ مار کر غیرقانونی ہونے والے سٹیج شوکی آڑ میں فحاشی شو کراے والے 2ڈانسروں سمیت 6افراد کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ٹمبر مارکیٹ کے قریب شادی حال میں چھاپہ مار کر غیرقانونی ہونے والے سٹیج شوکی2ڈانسروں سمیت 6افراد کو گرفتار کرلیا شو کرانے والامالک موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

زرائع سے معلوم ہوا ہے کے شوکے مالکان نے گزشتہ روز شوسے قبل پولیس سے اجازت طلب کی تھی لیکن اجازت نہ مل سکی لیکن بااثر پروڈیوسر نے اجازت کے بغیر فحاشی کا یہ پروگرام جاری رکھا جس پر تھانہ ٹیکسلا کے ایس ایچ اوغلام اصغر چانڈیونے ڈی ایس پی ساجد گوندل کی ہدایت پر ایس آئی طارق منظور کے ہمراہ چھاپہ مار کر پوری ٹیم کو موقع سے گرفتارکرکے تفتیش شروع کر دی۔

ادہر پولیس کا رنگ میں بھنگ ڈالنے پر علاقہ کی متعدد بااثر سیاسی و سماجی شخصیات میدان میں کود پڑین اور پروگرام کرنے والے اداکاروں کو بچانے کے لئے ہاتھ پاوں مارنا شروع کر دیئے پولیس کے مطابق انھیں اعلیٰ افسران کے فونز سمیت متعدد سیاسی افراد کو دباو ہے تاہم ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل نے غیر قانونی طور پر پروگرام کرنے والے کے خلاف سخت رویہ اپنا رکھا ہے۔