ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پولیس تھانہ صدر نے پانچ روز قبل خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا،قاتل شوہر نکلا ،شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کیا،پریس کانفرنس کے دوران اے ایس پی تھانہ حسن ابدال عنبرین علی نے میڈیا کو بتایا کہ چودہ مئی کو ایک نامعلوم خاتون کی نعش تھانہ صدر کی حدود سے ملی جسے نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کیا تھا،دوران پوسٹمارٹم معلوم ہوا کہ ہلاک ہونے والی خاتون کا نام بخت ثانیہ ہے جو شادی شدہ تھی اور اسکے چار بچے تھے،۔
پولیس نے کیس کی تفتیش تینکینی بنیادوں پر کی اور بلا آکر اصل قاتل تک رسائی حاصل کرلی گئی خاتو ن کو اسکے خاوند نے غیرت کے نام پر قتل کیا قاتل شوہر کے بیان کے مطابق اسکی بیوی پچھلے رمضا کو بھاگ گئی تھی اس مرتبہ پھر اپنے آشنا کے ساتھ بھاگی میں اسے آشنا سمیت قتل کرنا چاہتا تھا لیکن مگر وہ خوش قسمتی سے بچ نکلا،اے ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم کے بیان کی روشنی میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ،۔