ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ، سینئیر وکلاء نے بھی لنگوٹ کس لئے، کامیابی کے لئے پروگریسیو لائرز فورم پر عزم، یہ سینئیر وکلاء پر مشتمل ٹیم کی شبانہ روز کاوشوں کا ثمر ہے کہ آج بار کے وکلاء کا وقار بلند ہوا،پہلے بھی وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائے گئے آئندہ بھی اس روش کو وکلاء اور بارکے وسیع تر مفاد میں جاری رکھا جائے گا۔
بار روم کے اوپر ہال کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے چیمبرز سے محروم جونیئرز وکلاء کے لئے توسیع منصوبہ کی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے،سب ڈویژن کا قیام اور کورٹ کمپلیکس کا قیام بھی ہماری جدوجہد کا نتیجہ ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا کچہری میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر عبد المالک شیر پاو ایڈووکیٹ، زہین اختر صدیقی،مبشر علی نقوی،امتیاز حیسن اور اعجاز خان بھی موجود تھے۔
عبدالمالک شیر پاو کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ سید ریاض حسین شاہ ،سید رضا عباس ،شوکت علی خان،محمد افضل جنجوعہ ،خواجہ محمد امتیاز ،منیر خان،سید گفتار حسین شاہ،جاوید منگرال ،عقیل حسین شاہ،آفتاب احمد،نیاز احمد اعوان،شرجیل آفتاب سمیت ٹیکسلا بار کے وکلاء کی اکثریت ہے،پروگریسیو لائرز فورم کا نامزدپورا بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں بھرپور انداز میں کامیاب ہوگا، عبد المالک شیر پاو کا کہنا تھا کہ آج جس مقام پر ٹیکسلا بار ہے اس جدوجہد میں ہم نے نہ صرف ذاتی حیثیت میں کام کیا بلکہ دیگر افراد سے بھی مکمل معاونت حاصل کی جس پر بلا شبہ ہم فخر کر سکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ جونئیرز وکلاء کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لئے لائبریری کے قیام اور ہفتہ وار قانونی لیکچرز کا اہتمام کیا جاتا ہے،موجودہ ٹیم کی بھرپور کوشش ہے اس ضمن میں ہمارے وفد کی ملاقات چیف جسٹس ہائی کورٹ سے ہوچکی ہے جس میں وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سفارشات پیش کی گئی ہیں،وکلاء کی سیکورٹی کے معاملات پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے، بہترین حکمت عملی کے باعث کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوا،اسے مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔
ہمارا موٹو ہے کہ قانون ، آئین اور بار کی بالا دستی کے لئے طاپنی جدوجہدجاری رکھیں ، انھوں نے بتایا کہ وکلاء کے لئے رہائشی کالونی اور فری میڈیکل کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038