ٰٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ایچ ایم سی ٹیکسلا کا غریب ملازم چھ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث زہی دباو کا شکار، دماغ کی رگ پھٹنے سے خالق حقیقی سے جا ملا، مرحوم محنت کش اپنے پیچھے تین معصوم بچوں اور بیوہ کا سوگوار چھوڑ گیا۔
عثمان کھٹر کا رہائشی صابر حسین جو کہ ایچ ایم سی میں ملازم تھا ، ایچ ایم سی ملازمیں کو عرصہ چھ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی جس کی وجہ سے انکے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے ، ملازمین تنخواہوں کے لئے احتجاج میں مصروف ہیں مگر انکی کہیں شنوائی نہیں ہورہی ، ادہر ملازمین کی کثیر تعداد تنخواہیں نہ ملنے سے سخت پریشان ہے۔
عثمان کھٹر میں ایک غریب محنت کش 53 سالہ صابر حسین بھی اسی کرائسز سے دوچار تھا، جس کی وجہ سے اسکی زہنی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی تھی ، آج غریب محنت کش صابر حسین کی زہنی ٹینشن کے باعث دماغ کی رگ پھٹ گئی اور وہ اسی صدقہ سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔
بتایا جاتا ہے کہ تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے اسکے گھریلو حالات ابتری کا شکار تھے ، اسی صدمہ نے بالاآخر اسکی جان لے لی ،ادہر ٹیکسلا کے سیاسی ، سماجی حلقوں نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ وہ محنت کشوں کو فل فور انکا معاوضہ دیں بجائے اسکے کے یہ محنت کش کسی انتہائی اقدام پر مجبور ہوں۔
مرحوم صابر حسین کو اسکے آبائی گاوں عثمان کھٹر میں سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038