ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ٹیکسلا جی ٹی روڈ ٹیکسلا پرموٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتا ہوا نوجوان تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
حادثہ کا شکار ہونے والا نوجوان جمیل آباد کا رہائشی تھا،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا ٹریفک کے المناک حادثہ میںموٹرسائیکل نمبر RIK3015 پر سوار 14 سالہ نوجوان حارث ولد ڈاکٹر نصیر احمد ون ویلنگ کے دوران تیز رفتار ڈیمپر نمبری آر آئی ایس 1990 کی زد میں آگیا،جس سے نوجوان بری طرح کچلا گیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔
حادثہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ ٹیکسلا اور موٹڑ وے پولیس موقع پر پہنچ گئی ،نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
یاد رہے کہ مذکورہ روڈ پر اکثر و بیشتر منچلے نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے نظر آتے ہیں جس کے سدباب کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔