ُٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا میں ڈکیتیوں کی بڑھتی وارداتوں پر تاجر برادری سراپا احتجاج، تاجروں نے ڈاکو راج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریلوے روڈ بلاک کر دی، اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، روڈ بلاک ہونے پر دور دور تک گاڑٰیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، انجمن تاجران کے عہدیداران شیخ ضیاالدین ، جنرل سیکرٹری سردار زبیر خان موقع پر پہنچ گئے، تاجر رہنمائوں نے وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، مسلم لیگ ن کے رہنما نو منتخب چئیرمین بلدیہ ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ ، وائس چئیرمین زیشان صدیق بٹ ، شیخ صوفیان مسعود کے علاوہ مسلم لیگ ن کے دیگر رہنمائوںموقع پر پہنچ گئے۔
پولیس واقعہ سے بے خبر ٹس سے مس نہ ہوئی اور نہ ہی پولیس کا کوئی اعلیٰ افسر موقع پر پہنچا ، چئیرمین ٹیکسلا میونسپل کمیٹی سید محمود حسین شاہ کی مداخلت اور یقین دھانی پر تاجروں نے اپنا احتجاج موخر کردیا، جس کے بعد ٹریفک کی روانی شروع ہوگئی، ٹیکسلا میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں پر غور اور اسکے مربوط حل کے لئے آج شام پانچ بجے شیخ صوفیان مسعود کی منڈی پر مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں مقامی انتظامیہ کے افسران بھی موجود ہونگے، تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی شام چھ بجے کے قریب چار مسلح ڈاکو ریلوے روڈ پر پرویز کریانہ کی دکان میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر دکاندار اور دکان میں موجود افراد کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے نقدی اور انکے زیر استعمال موبائلز فونز چھین لئے جبکہ مذاحمت پر ڈاکووں نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوئی فایرنگ کرتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہو گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ڈاکو جی ایل آئی کار میں آئے تھے ، یاد رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چھ سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں ٹیکسلا شہر میں رونما ہوچکی ہیں جبکہ پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے یہاں تک کے مذکورہ ڈکیتیوں کی بابت اور فوری اصلاح احوال کے لئے چوہدری نثار علی خان کو نثار علی خان کو تحریری طور پر بھی مطلع کیا جاچکا ہے، مگر اسکے باجود پولیس آج تک کسی بھی ڈاکو کو گرفتار نہ کرسکی، جبکہ ڈکیتی کی وراداتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ پولیس کی آ شیر باد سے وارداتوں کا ارتکاب کیا جا رہا ہے ادھر ٹیکسلا میں ڈکیتی راہزنی اور چوری کی بڑھتی ورادتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ پولیس نے شہریوں کو ان جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جبکہ ٹیکسلا میں ڈاکو راج قائم ہے،اہلیان ٹیکسلا نے پولیس کے اعلیٰ حکام ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسلا میں تعینات کرپٹ پولیس افسران کو فوری طور پر معطل کر کر انکی جگہ فرض شناس افسران تعینات کئے جائیں جبکہ ٹیکسلا شہر میں پولیس گشت کا مناسب بندوبست کیا جائے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038