اندھیر نگری چوپٹ راج، تھانہ سٹی واہ کینٹ کے دیہی علاقہ مہسیاں میں ڈکیتی کی ورادات

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) اندھیر نگری چوپٹ راج، تھانہ سٹی واہ کینٹ کے دیہی علاقہ مہسیاں میں ڈکیتی کی ورادات، پولیس اور رینجرز کی وردی میں ملبوس نامعلوم چھ ڈاکو اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر گھر میں موجود 42 لاکھ نقدی دس تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار، ڈکیتی کا کھوج لگانے کے لئے سراغ رساں کتوں سے بھی مدد حاصل کر لی گئی،پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جسے پولیس رضا کار بتایا جاتا ہے، متاثرہ افراد نے پولیس وردی میں ملبوس دونوں اشخاص کو پہچان لیا،پولیس پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لئے مقدمہ کے اندراج سے گریزاں، ڈاکوسرچ آپریشن کا بہانہ کر کے رات کے پچھلے پہر گھرمیں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے۔

خواتین اور مردوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر اور ہاتھ پاوں باندھ کر دوسرے کمرے میں بندھ کردیا، بھائی کی جانب سے بیرون ملک سے ایکسی ویٹرخریداری کے لئے بھیجی گئی رقم گھر کی جامع تلاشی کے بعد قابو کر لی،متاثرہ افراد کی پولیس کے اعلیٰ حکام سے داد رسی کی اپیل ،تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ سٹی کی چوکی نمبر پانچ کی حدود مہسیاں میں شیر علی ولد اشرف کے گھر رات دو بجے کے قریب چھ افراد جو کہ آتشین اسلحہ سے لیس تھے ، گھر کی بیرونی دیوارپھلانگ کر جانوروں کے باڑے سے ہوتے ہوئے اندر داخل ہوئے ، اور گھر میں موجود خواتین مرد اور بچوں کو گن پوائنٹ پر لے لیا اور کہنے لگے کہ ہم تمھارے گھر کی تلاشی کرنا چاہتے ہیں، ہم لوگ حساس ادارے کے اہلکار ہیں جبکہ مدعی شیر علی کے مطابق چھ افراد جنہوں نے منہ پر نقاب بھی پہن رکھے تھے دو افراد پولیس وردی جبکہ دیگر چار افراد آرمی کی وردی میں ملبوس تھے، ان لوگوں نے گھر کے سارے کمروں الماریوں کا گھنگال ڈالا ، سامان الٹ پلٹ کردیا اور گھر میں موجود ایک تھیلا جس میں رقم رکھی ہوئی تھی جس کی بابت مدعی کا کہنا ہے کہ 41 لاکھ 50 ہزار کی رقم ہم نے ایکسی ویٹر خریدنے کے لئے جمع کی تھی رقم بھائی نے انگلینڈ سے بھیجی تھی۔

جبکہ الماریوں سے تلاشی کے دوران خواتین کے طلائی زیورات دس تولا جس کی مالیت دس لاکھ کے قریب بنتی ہے لوٹ کر با آسانی تین موٹر سائیکلوں پرفرار ہوگئے،شیر علی نے بتایا کہ ابھی تک پولیس نے ان افراد کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ کیا، ہمیںخاموش رہنے کے لئے کہا جاتا ہے،جبکہ ہمارا سب کچھ لٹ چکا ہے اور ایک ملزم پولیس کی حراست میں ہے جو رضا کار کے طور پر یہاں ڈیوٹی کرتا ہے جبکہ اسکا دوسرا ساتھی جو کہ پولیس ملازم ہے کو بھی اچھی طرح پہنچانتے ہیں، پولیس ان بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس ان سے ملی ہوئی ہے،یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ علاقہ میں ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں رونما ہوچکی ہیں جبکہ سکھو مہسیاں اور گردونواح میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے ڈیرے ہیں،مذکورہ علاقہ واہ کینٹ کے حساس علاقہ سے ملحقہ ہے، اور تھانہ سٹی کی چوکی نمبر پانچ کی حدود میں ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ 0300-5128038