ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) ماہ رمضان کا تقدس پامال،روزہ خوروں نے نہر اور ندی ہرو کا رخ کرنا شروع کردیا،پکوڑے سموسے ، ٹھنڈے مشروبات ، آئیس کریم کی سر عام فروخت جاری،روزانہ سینکڑوں افراد بمعہ فیملی نہر اورندی ہرو میں نہانے آتے ہیں،اور ایک ٹکٹ میں دو دومزے لوٹتے ہیں ایک دو گری کی شدت کم کرنے کے لئے نہاتے ہیں دوسرا پیٹ پوجا کا بندوسبت بھی مکمل ہوتا ہے ، ان لوگوں کا ماہ رمضان کے تقدس کا رتی بھر خیال نہیں آتا،اور روزہ خوری میںس طرح مصروف ہوتے ہیں جیسے انھیں کوئی پوچھنے اور ٹوکنے والا نہیں دوسری طرف ترناوہ اور خانپور کے تاجروں نے انت مچا رکھی ہے ،سر عام ٹھنڈے مشروبات ، آئیس کریم اور اشیاء خوردونوش فروخت کی جارہی ہیںایسے افراد کے لئے انتظامیہ کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں،ادہر اہل علاقہ نے اسلامی اقدار کے منافی اور سر عام جاری روزہ خوری پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کے مہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کرے ، اور سر عام روزہ خوری کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جائے ،جو سیر و سیاحت کے بہانے اس مقدس ماہ کی توہین کر رہے ہیں، یاد رہے کہ ان مقامات پر واہ کینٹ ٹیکسلا م حسن ابدال، فتح جنگ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور گردونواح سے سینکڑوں افراد باشمول خواتین ان مقامات کا رخ کرتے ہیں اور تمام دن ان جگہوں پر گزارتے ہیں۔جبکہ خانپور ، ترناوہ کے تاجروں کی تو چاندی ہوگئی ہے،
ٹیکسلا ( تحصیل رپورٹر) سینیٹر محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہ رمضان میں مستحق افراد میںرمضان پیکج کی تقسیم کا سلسلہ ہ جاری۔ رمضان پئیکج تقسیم کے چودھویں مرحلہ پر ،یو سی نجف پور میں مستحق افراد میں اشیاء خوردونوش پر مشتمل رمضان پیکج تقسیم کیا گیا،تفصیلات کے مطابقیو نین کونسل نجف پوڑ کے گائوں موڑا غزن میں سینیٹر محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے فاونڈیشن کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمو د نے 250 مستحق افراد میں رمضا پیکج تقسیم کیا،اشیاء خوردونوش پر مشتمل رمضان پیکج میں گھی، چینی،چاول،دالیں، چائے، آٹا، بیسن،مختلف قسم کے مصالحہ جات شامل تھے،
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) تحصیل ٹیکسلا پی ٹی آئی کے راہنمائوں نے ممبر پنجاب اسمبلی محمد صدیق خان کی ناگہانی وفات کو ایک بہت بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد صدیق خان جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں وہ نہ صرف معاملہ فہم ، سیاسی بصیرت رکھنے والے بلند پایہ سیاستدان ،تحمل مزاج ،بردبار اور شفیق انسان تھے بلکہ علاقہ کے لئے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،صدیق خان نے ہمیشہ بلا تفریق خدمت کی سیاست کی ،دھڑے باز ہونے کے باوجود حق و سچ کا ہمیشہ ساتھ دیا وہ ایک تاریخ ساز شخصیت کے مالک تھے انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا عرصہ دراز تک پر نہ ہو سکے گا ،صدیق خان کی ذات نے پوری ڈویژن کو رلا کر رکھ دیا، ان خیالات کا اظہار وائس چئیرمین کینٹ بورڈ واہ حاجی امجد کاشمیری، وائس چئیرمین کینٹ بورڈ ٹیکسلا سید رضا شاہ، سابق ناظم و ممبر میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ملک محمد پرویز، چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹر ملک ایاز محمود، چئیرمین یونین کونسل خرم پراچہ ملک سہیل، چئیرمین یونین کونسل واہ حاجی منیر جلال،ممبر میونسپل کمیٹی سید مہتاب حسین شاہ، ممبر میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 22ملک ربنواز، ممبر کینٹ بورڈ واہ وارڈ نمبر8ملک فہد فسعود،ممبر کینٹ بورڈ واہ وارڈ نمبر5ملک اظہر نواز عرف اجی ملک،سابق ناظمین حاجی غلام حسن خان، راجہ شیراز احمد شیرازی، سردار خیراللہ خان، حاجی اجمل خان تنولی،حاجی ریاض حسین اعوان، ملک علی محمد، حاجی زاہد رفیق، سید اسد نقوی،سردار زبیر خان،، تاج خان پنڈ گوندل، نے محمد صدیق خان کی وفات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہا کہ محمد صدیق خان کی خدمات کا احاطہ کرنا ممکن نہیں وہ دوست تو دوست اپنے سیاسی مخالف سے بھی خندہ پیشانی سے پیش آتے تھے اور اپنے سیاسی مخالفین کا نام لیتے ہوئے بھی عزت و احترام کو ملحوظ رکھتے تھے، اپنے تو اپنے مخالفین بھی انکے قدر دان تھے سب لوگ انکی علاقہ کے لئے خدمات اور عوام دوستی کے معترف ہیں۔صدیق خان علاقہ کی شان تھے، حلقہ کی سیاسی تاریخ میں صدیق خان کا نام ہمیشہ سنہری لفظوں میں لکھا جائے گا،