ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ایم این اے آسیہ ناز تنولی نے کہا ہے کہ اس ملک کے نونہالوں کی بہتر انداز میں تعلیم و تربیت کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے، ہمیں انھیں عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق تیار کرنا ہو گا، آج آئی ٹی کا دور دورہ ہے،جس معاشرے کے بچے تعلیمی یافتہ ہونگے وہ معاشرہ کبھی ترقی میں پیچھے نہیں رہتا،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اس علاقہ میں تعلیمی شعبے کی ترقی میں اہم رول ہے، انھوں نے عوام کے مسائل کے خاتمے کے لئے متعدد میگا پروجیکٹس دئیے، سکولوں کالجوں کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر اہم امور میں بھی ان خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گریڈ پانچ اور گریڈ 8کی PECپرائز ڈسٹری بیوشن تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے ڈی ای او سکینڈری راولپنڈی شہناز جبیں،ڈی ای او ایلیمنٹری راولپنڈی شاہدہ ہاشمی، ڈی ای او روبینہ رئوف نے بھی خطاب کیا، آسینہ ناز تنولی نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، جو بچے سکول نہیں جا سکتے انکے لئے حکومت کی جانب سے مفت کتب اور بغیر فیس کے انھیں سکولوں میں داخل کیا جا رہا ہے، چوہدری نثار علی خان نے جہاں ایک جانب ملک میں جاری دہشت گردی کو مکمل کنٹرول کیا وہیں معاشرے میں تعلیمی میدان میں بھی انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں،اس موقع پرتحصیل بھرکی بہتر پرمارمنس کی حامل ٹیچرز اور طالبات کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) پاکستان تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایف نائن پارک میں منعقد ہونے والے جلسے میں ٹیکسلا واہ کینٹ چکری چونترہ سے بڑے جلوس روانہ ہونگے جن کی قیادت تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان،ایم پی اے محمد صدیق خان،ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر کریں گے اس سلسلہ میں گذشتہ روز ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان کی قیادت میں دو اہم اجلاس منعقد ہوئے پہلا اجلاس ایم پی اے محمد صدیق خان کے آفس میں منعقد ہوا جس میں ٹیکسلا بلدیہ کے نو منتخب کو نسلران ،چیرمین یو نین کو نسلز اور پارٹی کے اہم رہنمائوں نے شر کت کی اور جلسے میں شرکت کے حوالے سے مشاورت کی اور زمہ داریاں سونپی گئیں جبکہ دوسرا اجلاس ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر کے آفس لالہ رخ واہ کینٹ میں منعقد ہوا جس میں واہ کینٹ بورڈ کے نو منتخب وائس چیئرمین، کونسلران سمیت پارٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور جلسہ گاہ میں پہنچنے کے لیئے مشاورت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ واہ کینٹ سے تحریک انصاف کا جلوس ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر کی قیادت میں ٹیکسلا چوک پہنچے گا اور ٹیکسلا چوک میں دیگر جلوس اکھٹے ہونگے جن کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی محمد صدیق خان کریں گے ان جلوسوںکا پرتپاک استقبال26نمبر چونگی پر چکری چونترہ سے آنے والے جلوس کریں گے اور وہ محمد صدیق خان کی قیادت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے جبکہ ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان روات سے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کرال چوک پہنچیں گے جہاں سے ان کے ساتھ پھٹوار ٹائون کے جلوس بھی مل جائیں گئے اور غلام سرور خان کی قیادت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے ایم این اے غلام سرور خان نے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس موجودہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں نواز شریف اور ان کی فیملی نے ملکی دولت کو مادر شیر سمجھ کر لوٹا ہے ان کا کڑا احتساب ہونا چاہیئے نواز شریف اور ان کی فیملی نے ملکی دولت کو گدوں کی طرح نوچا ہے تحریک انصاف کرپشن کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ملک کو چوروں،ڈاکوئوں،لٹیرئوں سے بچانا مقصود ہے عمران خان ایک محب وطن،سچا،کھرا لیڈر ہے پوری قوم کی امیدیں عمران خان سے وابستہ ہیں انشاء اللہ عمران خان اقتدار میں آ کر ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے ملک میں کرپشن،نا انصافی،لوٹ کھسوٹ،اقرباء پروری کا خاتمہ کر کے دم لیں گے عوام کو بلا تفریق معاشی و معاشرتی انصاف میسر ہو گا اور ملک میں امن و امان اور خوشحالی کا دور ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) تحریک انصاف کے راہنما وممبر کینٹ بورڈ واہ وارڈ نمبر 5 ملک اظہر نواز عرف اجی ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اسلام آباد F/9پارک میں چوبیس اپریل بروز اتوار یوم تاسیس کے موقع پر بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریگی، تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کے اندر جاری طبقاتی نظام کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اداروں کی خود مختیاری اور عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کریگی ،حکمرانوں نے جہاں ایک جانب لوٹ مار کا بازار گرم رکھا وہیں پر اقوام عالم میں پاکستان کی جگ ہنسائی کے لئے کام کیا ہے جس پر قوم کبھی معاف نہیں کریگی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف یوم تاسیس پر جہاں ایک جانب عوام میں شعور بیدار کریگی وہیں پر ایک نئی تاریخ رقم کریگی اور قوم کو ملک دشمن عناصر جنھوں نے قوی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی انکو بھی بے نقاب کریگی ،انھوں نے کہا کہ عمران خان پر پوری قوم کی نظریں لگی ہوئی ہیں، چوبیس تاریخ کو تحریک انصاف حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی، واہ سے تحریک انصاف کا بہت بڑا جلوس قائدین کی قیادت میں روانہ ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ پی تی آئی کی تحریکوں نے عوام کا شعور بیدار کیا ، اب وقت کرپٹ حکمرانوں کے چل چلائو کا ہے آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہوگا۔